پاکستان، بھارت میچ میں غلط قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان کی حمایت میں علی ظفر بول پڑے

پیر 21 مارچ 2016 09:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 21مارچ۔2016ء)پاکستان، بھارت میچ میں غلط قومی ترانہ پڑھنے والے شفقت امانت علی خان کی حمایت میں علی ظفر بول پڑے ۔

(جاری ہے)

سوشٰ میڈیا پر جاری ایک بیان میں معروف گلوکار، اداکار علی ظفر نے کہا کہ وہ عوامی جذبات سمجھتے ہیں لیکن شفقت امانت علی خان کو صرف ایک واقعہ پر پرکھا نہ جائے۔ شفقت امانت علی نے اپنی زندگی میوزک کیلئے وقف کی ہے اور کئی مواقع پر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ ہم سب انسان ہیں اور انسانوں سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔ علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ شفقت امانت علی خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :