دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، جنرل راحیل شریف، آرمی چیف کا دورہ شمالی وزیر ستان، میران شاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا

بدھ 23 مارچ 2016 09:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا’ آرمی چیف نے میران شاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے منگل کے روز شمالی وزیرستان کا دورہ کیا راحیل شریف نے پورا دن فوجی جوانوں اور قبائلی عمائدین کے ساتھ گزارا ۔

آرمی چیف نے میران شاہ بازار کا بھی دورہ کیا اور دورے کے موقع پر میران شاہ میں یونس خان سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا سابق کپتان یونس خان بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب اور متاثرین کی واپسی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے دور دراز علاقے کلیئر قرار دئیے گئے ہیں 650 اسکوائر کلومیٹر کا ایریا حتمی آپریشن کے پہلے مرحلے میں کلیئر کرایا گیا قبائلی علاقے کے عوام سیکورٹی استحکام اور امن کے قیام سے خوش ہیں قبائلی علاقے کے بزرگوں نے ان علاقوں میں بچوں کیلئے تعلیمی اداروں کے قیامکا مطالبہ کیا ہے آرمی چیف نے شوال آپریشن میں پیس رفت پر اطمینانکا اظہار کیا اور سخت ترین موسم میں آپریشن میں کامیابیوں پر جوانون کے عزم کو سراہا ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔