انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے قانون کا نیا مسودہ تیار کرلیا، قانونی مسودہ اور رولز پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جلد پیش کیا جائے گا ،اس وقت 63ہزار مشکوک شناختی کارڈ بلاک ہیں، ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں کے چار سے پانچ ہزار شناختی کارڈبلاک کئے گئے ہیں،چیئرمین کمیٹی زاہد حامد، کمیٹی کی انتخابی فہرستوں میں ووٹر کے شناختی کارڈ کی مکمل تفصیلات درج نہ کرنے کی سفارش

بدھ 23 مارچ 2016 09:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 23مارچ۔2016ء) انتخابی اصلاحات کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام انتخابی قوانین کو یکجا کرکے قانون کا نیا مسودہ تیار کرلیا ہے ۔ نیا قانونی مسودہ اور رولز انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جلد پیش کردیا جائے گا، انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر زاہد حامد کی سربراہی میں ہوا اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ چیئرمین نادرا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت 63ہزار مشکوک شناختی کارڈ بلاک ہیں ایک سے زائد شناختی کارڈ رکھنے والوں ک چار سے پانچ ہزار شناختی کارڈبلاک کئے گئے ہیں کمیٹی نے انتخابی فہرستوں میں ووٹر کے شناختی کارڈ کی مکمل تفصیلات درج نہ کرنے کی سفارش کردی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ امیدوار کو دی جانے والی انتخابی فہرست میں ووٹر کی مخصوص تفصیلات بھی موجود ہوں گی تمام انتخابی قوانین کو یکجا کرکے قانون کا نیا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے نیا قانونی مسدہ اور رولز انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں جلد پیش کرینگے انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن چار سو الیکٹرانک ووٹنگ اور تین سو بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کے لئے جلد جاری کرے گا قیمت سامنے آنے کے بعد الیکٹرانک اور بائیو میٹرک مشینوں کی خریداری کا فیصلہ کیا جائے گا