یوم پاکستان ، ایوان صدر میں سول و عسکری اعزازات دینے کی تقریب کا انعقاد ،صدر ممنون حسین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی شخصیات کو ایوارڈز دیئے، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان کی شرکت

جمعرات 24 مارچ 2016 10:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 24مارچ۔2016ء)یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول وعسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ دیئے ، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں سول وعسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ممنون حسین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو ایوارڈ دیئے ، تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں ڈاکٹر مختار احمداورذوالفقار احمد چیمہ سمیت 17شخصیات کو ستارہ امتیاز دیا گیا۔

(جاری ہے)

سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کو نشان امتیاز دیا گیا۔ انجینئرنگ، سائنس اور عوامی خدمات پر 3شخصیات کو نشان امتیاز دیئے گئے ۔ نشان امتیاز پانے والوں میں معروف سائنسدان پرویز بٹ اور انور علی بھی شامل ہیں۔ سابق وزیرداخلہ (ر) کرنل شجاع خانزادہ کو تمغہ ہلال شجاعت دیا گیا۔

اعجاز احمد مختار کو سائنس اور زیبا علی کو فنون لطیفہ کے شعبوں میں کارکردگی دکھانے پر ہلال امتیاز دیا گئے ۔ بہادری اور جواں مردی کا مظاہرہ کرنے پر 6شخصیات کو ستارہ شجاعت دیا گیا۔ پاکستان کے لئے خدمات پر8غیر ملکی شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا گیا ۔ پروفیسر قاہر والبرٹو، محمد جمیل الدین اور عبدالعزیز عثمان کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں سفارت کار اور سول حکام سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے بھی شرکتکی ۔ بے مثال جرات وبہادری کا مظاہرہ کرنے والے فوجی افسروں میں اعزازات کی تقسیم کی گئی ۔ صدر ممنون حسین نے فوجی افسروں کو ہلال امتیاز عسکری سے نوازااور فوجی افسروں کو ستارہ بسالت سے نوازا۔ اعزاز پانے والے شہید فوجی افسروں نے مادر وطن کے دفاع میں نمایاں خدمات انجام دیں تھیں ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کارنامے انجام دینے والوں میں بھی اعزازات تقسیم کیے گئے۔ شہید فوجی افسروں کی بیواؤں اور بچوں نے اعزازات وصول کیے ۔ پاک فوج کی وردی میں ملبوس بچوں نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔ نوجوان شہید فوجی افسروں کے والدین نے اعزازات وصول کیے ۔