نام ای سی ایل سے نکالنے پروزیراعظم اوروزیرداخلہ کاشکریہ اداکرتاہوں ،پرویزمشرف،سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کیں پہلے علاج کراوٴں گا،علاج کیلئے اگلے ہفتے امریکہ جاوٴں گا،کچھ نہیں کہہ سکتاپاکستان کب واپس آوٴں گا،نجی ٹی وی کوانٹرویو

جمعہ 25 مارچ 2016 10:30

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 25مارچ۔2016ء)سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرنام ای سی ایل سے نکالنے پروزیراعظم اوروزیرداخلہ کاشکریہ اداکرتاہوں ،سیاسی سرگرمیاں شروع نہیں کیں پہلے علاج کراوٴں گا،علاج کیلئے اگلے ہفتے امریکہ جاوٴں گا،کچھ نہیں کہہ سکتاپاکستان کب واپس آوٴں گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پاکستان میں میرے حوالے سے افواہوں کی فیکٹریاں چل رہی ہیں ،قیاس آرائیاں دورکرنے کیلئے انٹرویودے رہاہوں ۔

انہوں نے کہاکہ فوج کاسربراہ تھااس لئے اس میں خیرخواہ ہوناتعجب کی بات نہیں ہے ،جس کسی نے مجھے سپورٹ کیااس کاشکریہ اداکرتاہوں،ملک سے جانے کیلئیکسی کے ساتھ ڈیل نہیں کی ،دبئی آکراچھامحسوس کررہاہوں،سپریم کورٹ کے فیصلے پرنام ای سی ایل سے حکومت نے نکالاجس پرمیں شکریہ اداکرتاہوں ۔عدالتوں میں پیش ہونے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ،عدالتوں میں پیش ہوتارہاہوں ،امریکہ میں کچھ ڈاکٹروں سے جان پہچان ہے وہاں علاج کراوٴں گا

متعلقہ عنوان :