وزیرِداخلہ کا وفاقی پولیس کو جنید جمشید سے رابطہ کرکے پرچہ درج کرنیکا حکم،وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی

پیر 28 مارچ 2016 09:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وفاقی پولیس کو جنید جمشید سے رابطہ کرکے پرچہ درج کرنیکا حکم دے دیاہے ۔وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔معاشرے میں تشدد اور عدم برداشت کی روش کی ہر صورت میں حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ رات جنید جمشید سے بدسلوکی پر وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات جنید جمشید کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 372 کے ذریعے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں چند افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنید جمشید نے گزشتہ رات بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے بعد ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جنید جمشید نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ایئرپورٹ کے اندر ان پر 7 سے 8 لوگوں نے حملہ کیا اور نازیبا زبان استعمال کی، اگر ملزمان سامنے لائے گئے تو وہ حملہ کرنے والوں کو پہچان سکتے ہیں۔بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ رات جنید جمشید سے بدسلوکی پر وفاقی پولیس نے ایئرپورٹ حکام سے سی سی ٹی وی فوٹیج مانگ لی ہے۔دوسری جانب جنید جمشید نے واقعے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ان پر حملہ کرنے والے مسلمان تھے اس لیے وہ انہیں بد دعا بھی نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات جنید جمشید کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 372 کے ذریعے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں چند افراد نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اے ایس ایف کمانڈوز نے جنید جمشید کو اپنی حفاظتی تحویل میں پولیس اسکواڈ کے ساتھ گھر روانہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :