اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،پرویز خٹک، وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ آج پھر ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، آئندہ دوتین دن میں وفاق کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوچکا، ہمارے مطالبا ت پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے ،یوتھ کنونشن سے صی خطاب

پیر 28 مارچ 2016 09:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وفاقی وزیر احسن اقبال کے ساتھ آج پھر ہماری تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ آئندہ دوتین دن میں وفاق کی جانب سے خط کا جواب موصول ہوچکا اگر ہمارے مطالبا ت پر غور نہ کیا گیا تو آئندہ کالائحہ عمل طے کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف نوجوانوں کی پارٹی ہے اورنوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور روزگار کے لیے ایجنڈہ ترتیب دے دیا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صنعتی بستیوں میں نوجوانوں کوروز گار کے بھر پور مواقع ملیں گے میرٹ کی پالیسی سے قابل اورایماندار جوان آگے آرہے ہیں جو اس ملک اور صوبے کی بہتر خدمت کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

و ہ پیر پیائی صدری خیل میں جلیل کاکڑ کی رہائش گاہ پر یوتھ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے تقریب کی صدرات ضلع ناظم نوشہرہ لیاقت خان خٹک نے کی۔ تقریب سے یوتھ کے عہدیداروں شکیل کاکڑ، تحصیل کونسلر اقبال اختر، ڈسٹرکٹ کونسلر شوکت نذیر اور تحصیل کونسلر احد خٹک سمیت دیگر یوتھ کونسلروں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے مستقبل میں اس سے استفادہ حاصل کیا جائے گا۔۔ آج کا نوجوان باشعور اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نوجوان قیادت کو سامنے لانے پر زور دے رہیں تاکہ نوجوان قیادت سامنے آکر اس ملک اور صوبے کی خدمت کرسکے اور یہی وجہ ہے کہ بلدیاتی نظام میں یوتھ کونسلر کی نشست رکھی گئی تاکہ مقامی سطح پر ویلج کونسل سے نوجوانوں کو نمائندگی دی جائے اور وہ نوجوانوں کے مسائل آگے لائیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے مسائل کو سمجھتے ہوئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کووسیع کرکے اس میں روزگار کے بے تحاشہ مواقع پید ا کیے جارہے ہیں اور صوبے میں صنعتی اور زرعی انقلاب برپا کرکے نوجوانوں کو روز گا ر کی فراہمی سمیت ان کی صلاحیتوں کو بروکار لائے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کھیلوں کی گرتی ہو ئی ساکھ کودوبارہ درست سمت پر لانے کے لیے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق تحصیل اورضلع کی سطح پر سپورٹس کمپلیکس پر کام شرو ع ہوچکاہے تاکہ نوجوان مثبت مشاغل اورکھیلوں میں حصہ لیکر ملک وصوبے کا نام روشن کرسکیں انھوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کے پاس بولنے کے لیے کچھ نہیں اس لیے وہ بے پرکی اڑا رہے ہیں اور ہمارے خلاف غلط پروپیگنڈہ کرکے خو د کو زندہ کرنا چاہتے ہیں کالاباغ کے حوالے سے میرا موقف کل بھی بالکل واضح تھا اور آج بھی واضح ہے کالابا غ ڈیم خیبرپختونخوا کی تباہی کا منصوبہ ہے اس کے ہر فورم پر مخالفت کریں گے۔

ہمارے پاس متبادل منصوبے موجو دہیں جس سے اس صوبے کو فائدہ ہو گا سیلاب کی تباہ کاریوں سے بھی بچا یاجا سکے گا اور پانی اور توانائی کے بحران کا مسئلہ بھی حل ہوگا انھوں نے کہا کہ ہم پوائنٹ سکورنگ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم دن رات صوبے کے غریب عوام کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ان کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اداروں کی بحالی کرپشن اور کمیشن کے خاتمے کے لیے نوجوان ہمار ا ساتھ دیں۔

انھوں نے آرمی رینج کی زمینوں میں ادائیگیوں پر محکمہ مال کے اہلکاروں کی جانب سے کرپشن کانوٹس لیا اور کہا کہ جو سرکاری اہلکاراس میں ملوث پایاگیا اس کو معاف نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔ انھوں نے ڈی سی نوشہر ہ اور انٹی کرپشن کوہدایت کی وہ ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھیں اوران کیخلاف بھر پور کاروائی کریں انھوں نے عوام سے اس معاملے کے حوالے سے شواہد مانگے۔

انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور میرے وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود اگر کوئی رشوت لے گا تو ایسے عناصر کوپورے صوبے کے لیے نشان عبرت بنائیں گے انھوں نے نوجوانوں اور بلدیاتی نمائندو ں پر زور دیا کہ وہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکیداروں اور سرکاری عملے کے خلاف بھر پور کاروائی ہوگی۔

انھوں نے ویلج ناظمین اور تحصیل اورضلعی کونسلرز پر زور دیا کہ پٹوار خانوں میں ڈیوٹیاں لگائیں تاکہ پٹواری کرپشن نہ کرسکیں انھوں نے کہا کہ بہت جلد پٹوار نظام کو کمپوٹر ائز ڈ کیا جارہا جس سے کرپشن میں خاطر خواہ کمی آئے گی ۔انھوں نے اس موقع پر سپاسنامے میں موجود تما م مطالبات منظور کیے اور کہا کہ امان گڑھ میں ٹیکنیکل یونیورسٹی نے کام شرو ع کردیا ہے میڈیکل کالج اور کشتی پل پر پختہ پل کی تعمیر کا کام پاک فوج کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے کہا بڑے منصوبے پاک فوج کے ذریعے مکمل کیے جاتے ہیں تاکہ معیار برقرارر ہے۔

متعلقہ عنوان :