آصف زرداری نے سینیٹر رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا،پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا،رحمن ملک

پیر 28 مارچ 2016 10:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28مارچ۔2016ء) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا ہے ، جبکہ رحمن ملک کا کہنا ہے کہ پا کستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے سینیٹر رحمن ملک کو لندن طلب کرلیا ہے جہاں وہ ان کے ساتھ ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سینیٹر رحمن ملک کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کے رحیم یار خان میں کامیاب جلسے نے ثابت کردیا کہ پیپلزپارٹی اب بھی قومی جماعت ہے اسکی جڑیں عوام میں ہیں عوام کی امیدیں صرف پیپلزپارٹی سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اگلا وزیراعظم بلاول بھٹو ہوگا پیپلزپارٹی اکثریت سے جیت کر اپنی حکومت بنالے گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے حکومت کے شکریہ نے ثابت کردیا مشرف کو ڈیل کرکے ملک سے باہر بھیجا گیا۔