پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نئی دلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی،پاکستانی ٹیم کو پٹھانکوٹ ائیر بیس سمیت جہاں بھی رسائی چاہیئے دیں گے ٹیم کو ویلکم کہتے ہیں ،ڈی جی بھارتی ایجنسی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 29 مارچ 2016 09:54

نئی دلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29مارچ۔2016ء)پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نئی دلی میں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئی ہے جبکہ بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائیریکٹر جنرل نے پاکستان کی تحقیقاتی ٹیم کو بھارت پہنچنے پر خوش آمدید کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کو تحقیقات میں ہرممکن مدد فراہم کریں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ حملے کی جگہ پر محدود رسائی دی جائے گی اور ٹیم کی آمد سے پہلے پٹھان کوٹ کے متعدد مقامات کو سیل کردیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر میں بریفنگ حاصل کرنے کے بعد آج منگل کے روز پٹھان کوٹ حملے کی جگہ کا دورہ کرے گی جہاں بھارتی حکام انہیں پٹھان کوٹ حملے پر بریفنگ دیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 5 رکنی انویسٹی گیشن ٹیم کے کنوینر کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے اے آئی جی رائے طاہر ہیں دوسری جانب بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل شر دھ کمار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان سرکار کے پاس چھپانے کے لئیے ایسا کچھ بھی نہیں ہے پاکستانی ٹیم کو تحقیقات کے لئے جو بھی معاونت درکار ہوگی ہماری تحقیقاتی ایجنسی ان کو ہر ممکن معاونت فراہم کر ے گی اور پاکستانی ٹیم کو بھارت آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں بھارتی ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ائیر بیس سمیت جہاں بھی رسائی چایہئے ہم ان کو فراہم کریں گے۔