پنجاب بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکورٹی ایجنسیاں ،پولیس ،رینجرزاور مسلح افواج شامل ہیں:رانا ثناء اللہ،پنجاب میں آپریشن کا فیصلہ حکومت اور فوج کا مشترکہ ہے ،صوبے میں کوئی نو گوایریا نہیں ہے ، گلشن اقبال پارک قومی سانحہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہو گی دہشتگردوں نے سیر و تفریح کرنے والے معصوم پھولوں کو نشانہ بنایا ہے ،مشترکہ پریس کانفرنس

بدھ 30 مارچ 2016 09:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی ایجنسیاں ،پولیس ،رینجرزاور مسلح افواج شامل ہیں ،گلشن اقبال پارک میں دہشتگردوں نے معصوم بچوں اور نہتی عورتوں کو نشانہ بنایا ہے ،اس سانحہ کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہیں اس کے سربراہ سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی ہیں ،پنجاب میں کوئی نوگوایریا نہیں کچے کے علاقے میں بھر پو رطاقت کے ساتھ آپریشن کیا جارہا ہے ،مذہب کے نام پر لوگوں کو ورغلانے والے غلط راستے پر چل رہے ہیں ،وہ گزشتہ روز شاہراہ قائد اعظم پر آئی جی پنجاب مشتاق سیکھیرا،ہوم سیکرٹری میجر اعظم سلمان ،زعیم قادری اور رانا ارشد موجود تھے ،رانا ثناء اللہ نے مزید کہا گلشن اقبال پارک قومی سانحہ ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہو گی دہشتگردوں نے سیر و تفریح کرنے والے معصوم پھولوں کو نشانہ بنایا ہے ،مسلم لیگ(ن) سانحہ میں شہید ہو نے والوں کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے سانحہ میں شہید ہو نے والوں کو دس لاکھ اور زخمیوں کو تین لاکھ فو کس دیا جائے گا ،زخمیوں کو علاج ومعالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،اگر کسی زخمی کو بیرون ملک بھجوانے کی ضورت پیش آئی تو ضرور کرینگے،انہوں نے مزید کہا صوبے بھر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ حکومت اور فوج کا مشترکہ ہے اس آپریشن میں ملک کی تمام سیاسی و مذہبی قیادت حکومت کے ساتھ ہے ،ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی مدد سے وزیر ستان اور فاٹا جیسے نوگو ایریا کو کلیئر کیا گیا ہے حکومت آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رکھے گی ،پنجاب میں شروع ہونے والے اپریشن میں تمام سیکیورٹی ایجنسیاں ،پولیس ،رینجرز اور مسلح افواج شامل ہیں ،اب تک جو صوبے میں اپریشن کیا گیا اس میں پانچ ہزار مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا تھا ان میں سے 215افراد حراست میں ہیں باقی کو تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے ان 215افراد کی ملکمل تفتیش کی جاری ہے ،گلشن اقبال سانحہ کی مکمل تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے اس کی سربراہی سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا بعض عناصر فرق تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر ان کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑھے گا ،ہم نے اس جنگ کو ہر صورت جیتنا ہے ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے