پارلیمنٹ میں ہندو اور مسیحی ممبران کی جانب سے شراب پر پابندی کا بل منظور کرنے میں مسلمان ارکین اسمبلی رکاوٹ ہیں ، مولانا محمد خان شیرانی،عوام کو شراب نوشی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اراکین اسمبلی کا گھیراؤ کرنا چاہیے، میڈیا سے بات چیت

بدھ 30 مارچ 2016 09:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30مارچ۔2016ء ) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیرمین مولانا محمد خان شیرانی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ میں ہندو اور مسیحی ممبران کی جانب سے شراب پر پابندی کا بل منظور کرنے میں مسلمان ارکین اسمبلی رکاوٹ ہیں ، عوام کو شراب نوشی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے اراکین اسمبلی کا گھیراؤ کرنا چاہیے سوموار کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد خان شیرانی نے کہاکہ قومی اسمبلی میں ہندو اور مسیحی اراکین اسمبلی کی جانب سے بل پیش کیا گیا ہے کہ ہمارے مذاہب میں مذہبی تہواروں کے موقع پر شراب نوشی کی اجازت نہیں ہے لہذا آئین سے شراب نوشی کی اجازت دینے سے متعلق دفعات حذف کئے جائیں انہوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں میرے کوششوں کے باوجود کمیٹی کے مسلمان اراکین اس بل کو منظور ہونے کی راہ میں رکاوٹ بنے رہے اور اب یہ بل سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے پاس ہے وہاں پر بھی بڑے بڑے ووکلا بیٹھے ہوئے ہیں دیکھتے ہیں کہ وہاں پر کیا فیصلہ کیا جاتا ہے انہوں نے کہاکہ عوام ایسے اراکین اسمبلی کے گھروں کا گھیراؤ کریں جو آئین سے شراب نوشی کو ختم کرنے کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ دنیا کے تمام مذاہب جو خداپرستی پر یقین رکھتے ہیں میں ہر قسم کی برائیوں کی ممانعت ہے ۔