دھرنے والوں سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا انڈر سٹینڈنگ ہوئی ہے،اسحاق ڈار ،حکومت کے پاس دو ہی راستے تھے طاقت کا استعمال یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کراتے، توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 31 مارچ 2016 10:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 31مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا انڈر سٹینڈنگ ہوئی ہے۔ حکومت کے پاس دو ہی راستے تھے طاقت کا استعمال یا پر امن طریقے سے دھرنا ختم کراتے۔ توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دھرنے والوں نے مذاکرات کیلئے میرا نام لیا تھا دھرنا مظاہرین کے قائدین سے سعد رفیق‘ پیر حسنات اور میں نے بات چیت کی اور شکر ہے کہ اس میں کامیاب ہوگئے۔

295-C میں ترمیم کی افواہیں پھیلائی گئیں۔ توہین رسالت قانون میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو رہا کردیا جائے گا۔ تاہم توڑ پھوڑ کریں والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ توڑ پھوڑ اور دھرنے سے کتنا نقصان ہوا اس کا اندازہ تو وزارت داخلہ لگائے گی۔

متعلقہ عنوان :