کراچی ،را کے گرفتارایجنٹ کلبوشن یادیوکی جانب سے تخریب کاری اوربعض جرائم پیشہ سیاسی عناصر سے روابط کے انکشاف بارے وفاق نے حکومت سندھ کوآگاہ کر دیا،42مشکوک افراد کی فہرست بھی ارسال کردی گئی

ہفتہ 2 اپریل 2016 10:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2اپریل۔2016ء) را کے گرفتارایجنٹ کلبوشن جادیوکی جانب سے کراچی میں تخریب کاری کرنے اوربعض جرائم پیشہ سیاسی عناصر سے روابط کے انکشاف کے بارے میں وفاقی حکومت نے حکومت سندھ کوآگاہی دیتے ہوئے 42مشکوک افراد کی فہرست بھی ارسال کردی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روز وفاقی وزارت داخلہ نے آئی جی سندھ پولیس اورہوم سیکرٹری سندھ کوآگاہ کیا ہے کہ 42مشکوک افراد کی سرگرمیوں کونوٹ کیاجائے اوران کی تفصیلات وفاقی حکومت کوارسال کی جائے ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعہ کے روزپولیس اوررینجرز نے مشترکہ طورپرچارمقامات پرچھاپے مار ے اور 15 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا تاہم ان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنا ہے یا پھر تفتیش کرکے چھوڑنا ہے ؟ ذرائع نے بتایا کہ اب سمجھوتا ایکسپریس سے کراچی آنے والے افراد کی بھی چھان بین کی جارہی ہے تاکہ مشکوک افراد را بھیج کر سندھ کے حالات خراب نہ کردے؟

متعلقہ عنوان :