دہشتگرد جہاں بھی ہوں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے،آصف زرداری ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں،رحمان ملک سے ملاقات میں گفتگو، رحمان ملک کی سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ ، بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال

اتوار 3 اپریل 2016 11:32

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج کے شانہ بشانہ ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رحمان ملک نے سابق صدر کو ملک کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

بھارتی جاسوس کی گرفتاری کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا دونوں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی شدید مذمت کی۔ لاہور بم دھماکے کے بعد کی صورت حال سے بھی آگاہ کیا گیا سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشت گرد جہاں بھی ہوں ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں ۔