پاک چین لوجسٹک کمپلیکس کا سنگ بنیاد زینژیانگ میں رکھ دیا گیا

اتوار 3 اپریل 2016 11:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3اپریل۔2016ء) پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے کے تحت لوجسٹک کمپلیکس کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چین کی حکومت منصوبے کی تکمیل کے لئے 46 کروڑ ڈالر خرچ کرے گی۔ منصوبے کو تین مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں انٹرنیٹ ایڈمینسٹریشن کے سینٹر کا قیام، دوسرے مرحلے میں ای کامرس جبکہ تیسرے مرحلے میں وئیر ہاوٴس بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ سسٹم خاص طور پھل و سبزیوں کے لئے کولڈ چین لوجسٹک کا قیام بھی منصوبے میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :