آپریشن ضرب عضب: اب تک شمالی وزیرستان کا 4304کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلےئر کرایا جا چکا ہے،،پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید، 39 زخمی ہوئے، شوال آپریشن کے آخری مرحلے میں 252دہشت ہلاک ، 160 زخمی ہوئے،آئی ایس پی آر

پیر 4 اپریل 2016 10:23

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں اب تک شمالی وزیرستان کا 4304کلومیٹر علاقہ دہشتگردوں سے کلےئر کرایا جا چکا ہے،آپریشن کے آخری مراحل میں شوال کا 640اسکوائر کلومیٹر علاقہ کلیئر کرایا،پچھلے 2 مہینوں میں شوال میں 8 جوان شہید اور 39 زخمی ہوئے جبکہ شوال میں آپریشن کے آخری مرحلے میں 252دہشت ہلاک اور 160 دہشت گرد زخمی ہوئے،گزشتہ روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی، شمالی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا،شمالی وزیرستان میں 94 ترقیاتی منصوبے مکمل ہوچکے ہیں اور فیز 3 میں 153 منصوبوں پر کام ہورہاہے جبکہ اب تک 37ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان اورفاٹا کے ریموٹ علاقوں میں حکومتی رٹ قائم ہو چکی ہے،فروری میں شوال میں آپریشن میں شروع ہوا تو وہاں کوئی مواصلاتی نظام نہیں تھا،پاک افغان سرحد کے پاس دہشتگردوں کے آخری ٹھکانوں پر جنگ جاری ہے،دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ پکڑا گیاہے،پاک فوج کی طرف سے9ہزار فٹ کی بلندی والے مشکل ترین علاقوں میں بھی انتہائی سخت موسم میں آپریشن جاری رکھا گیا،انہوں نے کہا کہ مانا ،گرباز، لٹاکا، انزرکاس ،مغراتائی سے دہشتگردوں کے بڑے ٹھکانے ختم ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی ڈی پیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ شمالی وزیرستان میں آئی ڈی پیز کی واپسی جاری ہے،ا ب تک 37ہزار 12 خاندان اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔