خیبر پی کے میں حالیہ بارشوں سے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری ،صوبہ بھر میں 24 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے، متعدد مکانات کو نقصانات ،پی ڈی ایم اے

پیر 4 اپریل 2016 10:25

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء) کے پی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں حالیہ بارشوں سے جانی نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی تفصیلات کے مطابق حالیہ بارش اور سیلابوں کے باعث صوبہ بھر میں 24 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے باعث شانگلہ میں 10 ، کوہستان 3 ، سوات 4 ، بنوں 2 ، مالا کنڈ ، چترال ، مانسہرہ ، دیر اور چارسدہ میں ایک ایک جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد مکانات کو نقصانات پہنچا ہے دریائے سوات ، پنجکور ، دریائے کابل ، دریائے چترال میں اونچے درجے کا سیلاب ہے دریائے کابل کنارے آباد لوگوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :