خیبر پختونخوا حکومت کا سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب تعلیمی اداروں کے نام ہٹانے کا فیصلہ

پیر 4 اپریل 2016 10:28

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب تعلیمی اداروں کے نام ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق صوابی میں قائم فضل حقانی پبلک سکول ، بنوں میں قائم اکرم خان درانی پبلک سکول ، باچا خان یونیورسٹی ، ولی خان یونیورسٹی ، بے نظیر وویمن یونیورسٹی ، سمیت صوبے کے مختلف سکولز ،کالجز اور یونیورسٹیوں کے نام جو کہ سیاسی شخصیا ت کے نا موں سے منسوب ہیں کو ہٹا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

باچا خان یونیورسٹی کو دہشت گردی کے حملے میں شہید ہونے والے پروفیسر حامد حسین کے نام سے منسوب کیا جائے گا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر دیئے جانے والے تعلیمی اداروں کے ناموں کو ختم کیا جا رہا ہے ۔ سابق ادوار میں صوبے کے مختلف تعلیمی اداروں کو مختلف شخصیات کے ناموں سے منسوب کیا گیا تھا ۔ تاہم صوبائی حکومت نے سیاسی شخصیات کے ناموں سے منسوب سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو ختم کر رہی ہے ۔ تاہم ناموں کی تبدیلی پر سیاسی جماعتوں نے شدید احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔