فوجی عدالتیں سزائیں کیس :ملک حالت جنگ میں ہے،مسلح افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے،جسٹس انور ظہیر جمالی،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف مقدمہ پہلی بار نہیں چل رہا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں ٹرائل اور فور ی سزائیں بھی دی جاتی رہی ہیں،دوران کیس ریمارکس ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ،مزید سماعت6 اپریل تک ملتوی
منگل 5 اپریل 2016 10:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5اپریل۔2016ء) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں کے خلاف دائردرخواستوں کی سماعت ( کل) بدھ تک کے لیے ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل پاکستان کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں جبکہ پانچ رکنی لارجر بنچ کے سربراہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ میں مسلح افواج کے جوان جانوں کے نذرانہ پیش کر رہے ہیں ، غیر ملکی فنڈنگ سے بھی دہشت گردی ہو رہی ہے ملک حالت جنگ میں ہے ،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف مقدمہ پہلی بار نہیں چل رہا ہے دنیا کے بہت سے ممالک میں ٹرائل ہوتے رہے ہیں اور فور ی سزائیں بھی دی جاتی رہی ہیں ۔
آزاد اور منصفانہ ٹرائل پر اس شخص کا حق ہے جو ملکی آئین و قانون کو تسلیم کرتا ہے جو آئین کو نہیں مانتے وہ اسی آئین و قانون کے تحت شفاف ٹرائل کا مطالبہ کیسے کر سکتے ہیں؟جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ عدالت آرٹیکل 199کی شق 3کے تحت مداخلت کر سکتی ہے انہوں نے یہ ریمارکس پیر کے روز دیئے ہیں ۔(جاری ہے)
سماعت شروع ہوئی ملزمان کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیار کیا کہ میرے موکل حیدر علی ولد طاہر شاہ کو 27 ستمبر 2009 کو گرفتار کیا گیا میرے موکل اس وقت میٹرک کے طالب علم تھے ۔
جس کے تمام شواہد موجود ہیں میں نے تین اپریل 2015 کو ملٹری کورٹ سے سزائے موت کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور درخواست کی کہ بچے سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاہم انہوں نے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی ۔ لوکل پولیس کے تحت انکوائری کرائی گئی اس وقت میرا موکل لاپتہ افراد میں شامل تھا پشاور گئے تو پتہ چلا کہ وہ نہیں ہے دوسری بار یہی جواب ملا اور پتہ چلا کہ اس کا ٹرائل کر دیا گیا ہے اور سزائے موت سنا دی گئی ہے جرم بارے کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے کہ آخر اس نے کیا کیا ہے کسی کو سزا دینے کے لئے کوئی قانون قاعدہ اور طریقہ کار تو ہونا چاہئے میرے موکل کو شفاف ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا اس دوران عاصمہ جہانگیر دیگر تین مزید موکلان بارے بھی دلائل دیئے جس پر عدالت کے روبرو ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ نے نے ملزمان بارے تمام تر ریکارڈ بھی پیش کیا جو سربمہر تھا عدالت نے کہا کہ پہلے اس ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں اس کے بعد مزید سماعت کریں گے بعدازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کئے ہیں اور سماعت چھ اپریل تک ملتوی کر دی دریں اثناء ظہیر گل ، جمیل الرحمن ، اسلم خان ، ود یگر مجرمان کی جانب سے بھی وکلاء نے دلائل پیش کئے عدالت نے اے جی کو ہدایت کی ہے کہ تمام درخواستوں بارے جواب دیا جائے اور عدالت مہیا کردہ ریکارڈ بھی جائزہ لے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 5 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
شہر یار خان نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سفارشات پر قومی سلیکشن کمیٹی تو ڑ دی، نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کے تقرر کے فیصلے کے علاوہ شار ٹ اور لانگ ٹرم اقدامات کا اعلان
-
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا،کرکٹ بورڈ کے حالات ایسے ہیں انہوں نے کسی نہ کسی کو قربانی کا بکرا بنانا تھا تو اس سے بہتر ہے میں عزت سے چھوڑ جاؤں، وقار یونس ، بورڈ کو جب ... مزید
-
ورلڈ ٹی 20 میں بہترین پرفارمنس ، پشاور زلمی نے اپنے کھلاڑیوں ڈیرن سیمی اور تمیم اقبال کیلئے انعام کا اعلان کردیا ، ڈیر ن سیمی کو 20ہزار ڈالر ، تمیم اقبال کو سب سے زیادہ رنز بنانے پر 5ہزار ڈالر دینے کا ... مزید
-
آفریدی کے بعد سرفراز مضبوط امیدوار ہیں تاہم مشورے کے بعد حتمی فیصلہ ہوگا ، شہریار خان ،شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے دستیاب ہوں گے لیکن انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی، گفتگو
-
سپریم کورٹ کے خلاف بیان،وزیرداخلہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
-
پانامہ لیکس میں پاکستانی سیاست دانوں کے کالا دھن چھپانے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج
-
وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ماہ رمضان میں سحر و افطار کے موقع پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی،عابد شیر علی ، اکتوبر تک اٹھارہ ہزار میگاواٹ تک بجلی نیشنل سسٹم میں شامل ہوجائے گی،دہشتگرد ہم میں سے نہیں ہیں ... مزید
-
این اے کمیٹی نے یوریا سکینڈل کی تحقیقات کرنیوالے نیب حکام کو طلب کر لیا،کمپنی میں ایک ارب روپے سے زائد کرپشن پر صرف جی ایم اور چھوٹے ملازمین کو نشانہ بنایا گیا ہے بڑے مگرمچھوں کو کھلی آزادی دید ی ... مزید
-
کوہستان میں گزشتہ چار روز سے شدیا بارشوں کے سبب سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، سرزمین خان ، بارشوں کے نتیجے میں پہاڑ ی ا ور مٹی کے تودے گرنے ،مکانوں کے چھت گرنے سے اب تک اندازاً55سے زیادہ افرادجاں بحق بڑی ... مزید
-
آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک ، میدانی علاقوں میں گرم رہے گا، کشمیر، گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ مزید بارش کا امکان
-
فیصل آباد ،بیٹا پیدا نہ ہونے پر شوہرنے بیوی کوقتل کردیا
-
پانامہ پیپرز کے نام سے دستاویزات لیک ، عالمی رہنماوںسمیت سیاستدانوں کے اثاثے چھپانے کے راز افشاں، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، فرانس نےتحقیقات شروع کر دیں
-
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا سکیورٹی اجلاس ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریکٹ
-
پاک فوج قوم کی توقعات پر انشاء اللہ پورا ترے گی ،جنرل راحیل شریف، پاک فوج پر پاکستانی قوم کا غیر متزلزل یقین ہمارا قیمتی اثاثہ ہے ،قربانی کے جذبے نے پاک فوج کو پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا حامل بنا دیا ... مزید
-
پانامہ لیکس نے نواز شریف کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا،عمران خان،اربوں کا فراڈ کرنے والے وزیر اعظم کا احتساب نہیں ہوتا تو نیب کو بند کر دینا چاہئے، پانامہ لیکس سازش نہیں اللہ کی پکڑ ہے، تحقیقات کی ... مزید
-
فوجی عدالتیں سزائیں کیس :ملک حالت جنگ میں ہے،مسلح افواج نے جانوں کے نذرانے پیش کئے،جسٹس انور ظہیر جمالی،فوجی عدالتوں سے سزاؤں کے خلاف مقدمہ پہلی بار نہیں چل رہا ہے، دنیا کے بہت سے ممالک میں ٹرائل ... مزید
-
64سیاستدانوں ،معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کیلئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب
-
میرے نانا کو عدالتی حکم کے ذریعے قتل کیا گیا ،خاتون وزیراعظم کو دن کے اجالے میں کیوں مارا گیا؟،بلاول بھٹو زرداری،بینظیر کے قتل کا ملزم ملک سے کیسے باہر بھاگ گیا، اسٹیبشلمنٹ ،عدلیہ ، سیاسی جماعتوں ... مزید
-
پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ، پارٹی کی تنظیم نو کرنے کی درخواست،ذوالفقار علی بھٹو کامشن جاری رکھونگا،مشاورت کے ساتھ پارٹی تنظیموں ... مزید
-
اپنے بیرون ملک اثاثے چھپانے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں، غیر ضروری ٹیکسوں سے بچاؤ کیلئے آف شور کمپنی قائم کرنا قانونی ہے،حسین نواز شریف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
-
ترقیاتی بجٹ میں 360 ارب روپے کٹوتی کی جائے ،آئی ایم ایف کی پاکستان کو ہدایت
-
پاکستان ہائی کمیشن ساوٴتھ افریقہ میں پاکستانی سفارتخانے میں ایم آر پی کا سلسلہ شروع ،ضرورت مندپاکستانی پناہ گزینوں کو وزارت داخلہ کے طے کردہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کے اندر رہتے ہوئے پاسپورٹ مل ... مزید
-
نائجیریا میں شدت پسند گروہ ”انصارو“ کا سربراہ خالد البرناوی گرفتار
-
میسی نے جو رقم کمائی ، ٹیکس بچانے کیلئے بیرون ملک پہنچائی،پاناما پیپرز نے میسی کے ٹیکس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کر دیا ، 2013 میں بھی میسی اور ان کے والد پر ٹیکس فراڈ کا الزام لگا تھا
-
عراق‘ ریسٹورنٹ میں خودکش بم دھماکہ‘ 5 افراد ہلاک‘ 20 زخمی
-
مشرقی افغانستان میں بارودی سرنگ کا دھماکہ‘ دو افراد ہلاک‘ دس زخمی
-
پاناما لیکس،500 کے قریب بھارتی شخصیات بھی شامل ،بھارتی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی
-
سعودی عرب کا آمدن بڑھانے کیلئے دیگر وسائل پر توجہ دینے کا اعلان،سعودی عرب سبسڈی کم کر کے نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی اضافی آمدن حاصل کرنے کے اقدامات لے رہا ہے
-
ترکی ، سکیورٹی فورسز کا آپریشن 27 کرد باغی ہلاک ، متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.