نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیربلوچستان حاجی محمد نواز کاکڑ،سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ، دھوکہ دہی کے الزام میں سی ڈی اے افسران ، اوگرا حکام کے خلاف خلاف قانون سی این جی کے لائسنس جاری کرنے پر انکوائری کی منظوری، نیب زیرو ٹالریننس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ہماری پالیسی 2016میں بھی جاری رہے گی،چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری
بدھ 6 اپریل 2016 10:24
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6اپریل۔2016ء)قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ نے ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیربلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑ،سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے ،جکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد پروزارت خارجہ کے حکام ، اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کے الزام میں محکمہ اطلاعات و آثار قدیمہ سندھ کے افسران و دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن،پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ پرفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ، 2ارب روپے کی اراضی دھوکہ دہی سے الاٹ کرنے کے الزام میں سی ڈی اے کے افسران ، اوگرا حکام کے خلاف خلاف قانون سی این جی کے لائسنس جاری کرنے پر انکوائری کی منظوری دی گئی اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کے مبینہ الزامات پر سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے، ، ٹوکیو میں پاکستانی سفارتخانہ کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد پروزارت خارجہ کے حکام کے خلاف انکوائری اورسندھ پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں پر سندھ پولیس کے حکام کے خلاف انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، قومی احتساب بیورو (نیب ) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کورارٹر میں ہو ا،اجلاس میں سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور بدعنوانی کا الزام ہے ،جس سے قومی خزانے کو15.756ملین روپے کا نقصان ہوا ،اجلاس میں وزارت خارجہ کے حکام ا ور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کا فیصلہ کیا گیاملزمان پر بدعنوانی اورجکارتہ میں پاکستانی سفارتخانے کی عمارت کی فروخت میں مبینہ خرد برد کا الزام ہے،جس سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ،ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ کے محکمہ اطلاعات اورآثار قدیمہ کے افسران ا ور دیگر کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیاگیاملزمان پر اشتہارات کی مد میں فنڈز میں خردبرد اور بدعنوانی کا الزام ہے،اسی مقدمے میں میسرز ژی نائن کمیونیکیشن پرائیویٹ لیمیٹیڈکی 374,546,739اورمیسرزانسائنک پرائیویٹ لیمیٹیڈکی 83,643,668روپے رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور کر لی ایگزیکٹو بورڈ نے بلوچستان کے سابق صوبائی وزیربلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کوئٹہ حاجی محمد نواز کاکڑاور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دی ملزمان پر ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے اور بدعنوانی کا الزام ہے ،اجلاس میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی انتظامیہ اور دیگرکے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی،ملزمان پرفیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے کوٹہ بالخصوص ہارڈشپ اور پروفیشنل کوٹہ سے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 6 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
شہبازشریف سے کورکمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کی ملاقات،ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کے دوران نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،مربوط سکیورٹی میکنزم اور پہلے ... مزید
-
اسٹیٹبینک نے ملک کی ڈجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں ہمہ گیر تبدیلیوں کیلئے 2020ء تک کا ہدف مقرر کیا ہے ،اشرف محمود وتھرا،نئی ادائیگی اسکیم کو ’پے پاک‘ کا نام دیا ہے،سکیم بین الاقوامی ادائیگی اسکیموں ... مزید
-
آف شور کمپنیاں غیر اخلاقی ، شریف خاندان تمام تر دولت وطن واپس لا کر عوام پر خرچ کردیں‘ تہمینہ دورانی
-
ڈیرہ غازیخان، دو منزلہ عمارت کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کردو سگے بھائیوں سمیت 6 طالبعلم جاں بحق ،14بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ، ٹیچنگ ہسپتال منتقل
-
کراچی ،این اے 245اورپی ایس 115کے ضمنی الیکشن ، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کا رینجرز تعیناتی کا مطالبہ تسلیم کر لیا،جے یوآئی امیدوارپی پی جبکہ آل پاکستان مسلم لیگ کا امیدوارایم کیوایم کے حق میں دستبردار
-
پانامہ لیکس،حکمران شریف خاندان کے حمزہ شہباز دھڑے میں خوشی کی لہر ، دوستوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں
-
اساتذہ نہیں پڑھا تے تو طلباء خود کتابیں پڑھ لیا کریں،صوبائی وزیر تعلیم سند ھ کی تعلیم کی بہتری کے لیے نئی منطق پیش
-
حقوق نسواں بل پر اعتراضات ،اسلامی نظریاتی کونسل نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ،بل کی بعض شقیں غیراسلامی و خاندانی نظام سے متصادم ہیں، خیبر پختونخوا حکومت نے بل ... مزید
-
پاک فوج کی مردان اور صوابی میں کاروائی دو سو سے زائد مشتبہ اور دہشت گرد وں کے سہولت کار گرفتار
-
صوبائی حکومت بارشوں ، سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی،پرویز خٹک
-
بھارتی سپریم کورٹ کا بھارتی کرکٹ بورڈمیں عدم شفافیت پر شدید برہمی کا اظہار ، انڈین کرکٹ بورڈ باہمی مفاد کا ادارہ بن چکا ہے، ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کررہا،29 میں سے 11 ریاستوں میں کرکٹ کے ... مزید
-
ورلڈ ٹی 20میں جگمگاتی وکٹوں شائقین کرکٹ کی خاص دلچسپی کا مرکز رہیں ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جگمگانے والی وکٹوں کے استعمال کی منظوری 2013 میں دی تھی،زنگ وکٹ سسٹم آسٹریلیا کے ایک فرسٹ کلاس کرکٹر برونٹے ... مزید
-
ناقص کارکردگی پر کھلاڑیوں کو کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا ، رمیز راجہ ،کرکٹ بورڈ میں اتنا حوصلہ ہونا چاہیے دو تین کرکٹروں کو سسٹم کی بہتری کے لیے باہر کر دے تاکہ دوسروں کے لیے مثال قائم ہو سکے اور ... مزید
-
پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا،نئے چیف سلیکٹر کے لیے اقبال قاسم کانام فائنل کرلیا
-
وزیراعظم کاالزام تراشی کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی عدالتی کمیشن قائم کرنے کا اعلان،کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج ہوں گے جو حتمی تحقیقات کے بعد فیصلہ دے گا کہ اصل حقیقت کیا ہے اور الزامات ... مزید
-
اقتصادی راہداری منصوبے کی انتظام کاری کیلئے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائیں گے، منصوبہ خطے کے بہترین مفاد میں ہے،آرمی چیف
-
راولپنڈی سے کوئٹہ آنیوالی جعفر ایکسپریس کو ریموٹ کنٹرول بم سے اڑانے کی کوشش ناکام، 2 مسافر جاں بحق 8 زخمی ، ترجمان حکومت بلوچستان کی 2 مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق ،صوبائی حکومت کا ہلاک شدگان کیلئے 10,10 ... مزید
-
غیر قانونی مقیم افغان باشندے کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کرنے والا جیل جائیگا،وزیرداخلہ،اڑھائی سال میں نادرا میں 1لاکھ جعلی شناختی کارڈز بلاک ، 200سے زائد نادرا ملازمین کو برطرف کیااور بیشتر کے ... مزید
-
پی پی رہنماء آصف ہاشمی کرپشن کے الزام میں دبئی میں گرفتار
-
نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے کے مبینہ الزامات پر سابق صوبائی وزیربلوچستان حاجی محمد نواز کاکڑ،سابق سیکرٹری صحت خیبر پختونخواسید سہیل الطاف اور دیگر کے خلاف بدعنوانی ... مزید
-
صدرکی سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی، انفراسٹکچر، زراعت اور لائیواسٹاک میں سرمایہ کاری کی دعوت،سعودی عرب کی سلامتی کو کوئی خطرہ لاحق ہوا تو پاکستان بھر پور طریقے سے اس کا ساتھ دے گا،سعودی ... مزید
-
ا قتصادی راہداری منصوبہ کے مغربی روٹ پر پہلا بڑا منصوبہ موٹر وے ایم ون سے ڈیرہ تک کی منظوری ،پی سی ون تیار ، 288 کلومیٹر کے موٹر وے کیلئے 129.85 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،جلد کا م شروع ، آئندہ دو ... مزید
-
وزیر خزانہ کی زیر صدارت ایف بی آر کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس،رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں2013ارب کا ریونیو جمع کیا گیا ،گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلہ میں19.7 فیصد زیادہ ہے، چیئرمین ایف بی آر کی ... مزید
-
سینٹ کمیٹی کی وزارت کامرس کو ایف بی آر ، دیگر وزارتوں کے اثرورسوخ سے آزاد کرنیکی سفارش،برآمدکندگان کو ریفنڈز کی ادائیگی نہ کرنے اور پیپرز انڈسٹری پر لگنے والے بے تحاشا ٹیکسز پر ایف بی آر حکام آئندہ ... مزید
-
سپریم کورٹ کا حکم ماننے سے انکار،سی ڈی اے مافیا کا ایمبیسی روڈ پٹرول پمپ اوپن آکشن کے بعد بھی دینے سے انکار،ورکر ویلفیئر کی ملکیت قیمتی پٹرول پمپ کو مافیا نے30 سال تک ایک بیورو کریٹ کو انڈر ہینڈ ڈیل ... مزید
-
عدالت نے ورانٹ گرفتاری جاری کیے تو ضمانت نہیں کراؤں گا،عمران خان،جمہوریت میں شہریوں کو پر امن احتجاج کرنے کا حق ہے،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے جمہوریت اور ملک کے لئے احتجاج کیا،حکومت کارکنوں ... مزید
-
پانامہ لیکس کوئی حقیقت نہیں ،جب تک ذرائع ظاہر نہیں ہوتے اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے،خواجہ محمد آصف، آف شور کمپنی میں اگر غیر قانونی پیسہ لگایا گیا ہے تو تنقید جائز ، قانونی طریقے سے استعمال ہوا ہے تو ... مزید
-
امن کیلئے پاک بھارت کو تجارتی روابط بڑھانا ہوں گے، ناصر جنجوعہ،پاکستان امن کا علمبردار ہے،مسلم دنیامیں جاری جنگ کی آگ کو بجھانا ہوگا،پاکستان نے روس کو کبھی نہیں کہا افغانستان کو فتح کرو،پاک افغان ... مزید
-
ایس ای سی پی کے دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے ،منی لانڈرنگ اور بے نامی اکاؤنٹس کے زریعے لین دین کرنیوالوں کے خلاف اقدامات شروع ، تمام کاروباری کمپنیوں کو شناخت ظاہر نہ کرنیوالے حصہ داروں ... مزید
-
بجلی منصوبے لگانے کیلئے خیبرپختونخوا کا گیس فراہمی کا مطالبہ مسترد ،موجودہ گیس بحران میں صوبے میں بجلی منصوبوں کیلئے گیس فراہم نہیں کر سکتے‘ سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزارت پٹرولیم کا صاف جواب
-
امریکا پاکستان کو جدید ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا
-
پاکستان اور ایران کی منزل ،مفادلت اور تشویش مشترک ہے،ایرانی سفیر ، یہ خبر بالکل جھوٹ پر مبنی ہے کہ ایران نے پاکستان مخالف سرگرمیوں سے متعلق معاملات کونظر انداز کیا، کچھ ممالک کو پاک ایران دوستی ... مزید
-
صدر بشارالاسد کے سیاسی مستقبل کے بارے میں ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا،سرگئی ریابکوف
-
آزربائیجان اور نگورنو کاراباخ کے مابین فائربندی پر اتفاق ہو گیا
-
اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے لیبیا مارٹن کوبلر کی لیبیا کی نئی قومی حکومت کے ارکان سے ملاقات
-
بھارت کی مشرقی ریاست بہار میں شراب کی فروخت اور استعمال پر پابندی
-
غیر ملکیوں کو سعودی عرب میں ملازمت پر پابندی پر غور،سعودی شہریوں کے لئے ملازمت کے زیادہ موقع پیدا کرنے کی نئی اسکیم
-
بین الاقوامی مارکیٹ افواج کا ملک سے انخلا مصالحتی عمل میں شرکت کیلئے پیشگی شرط نہیں‘ حزب اسلامی،کابل میں حکومتی نمائندوں سے بات چیت جاری ہے‘ ترجمان انجینیئر ہارون زرغون
-
بنگہ دیش‘ چین کے تعاون سے تعمیر کئے جانے والے پاور پلانٹ کے خلاف سینکڑوں افراد کے مظاہرہ‘ پولیس کی کارروائی میں چار افراد ہلاک‘ پچیس سے زائد زخمی
-
جمہوریت کے چیمپئن بھارت میں نچلی ذات کے 3 نوجوانوں پربدترین تشدد، گلیوں کے چکر لگوائے
-
بھارتی ریاست میگھالیہ میں زلزلے کے جھٹکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.