پٹھانکو ٹ واقعہ کی تحقیقات، دفتر خارجہ نے پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت کی تفصیلات جاری کر دیں ،ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا،بعض گو اہان کے بیانات قلمبند کئے،ھارتی قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے گواہان پیش نہیں کئے،بیان

جمعرات 7 اپریل 2016 10:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء) دفتر خارجہ نے پٹھانکوٹ واقعہ سے متعلق پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے دور ہ بھارت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 27 مئی سے یکم اپریل 2016 تک پٹھانکوٹ واقعہ سے متعلق الزامات کی تحقیقات کے لئے بھارت کا دورہ کیا جہاں انہیں دورے کے آغاز پر بھارتی قومی تحقیقاتی ادارے ( این آئی اے ) کی جانب سے اب تک کی ان کی تحقیقات سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحقیقاتی ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور بعض گواہان کے بیانات قلمبند کئے تاہم بھارتی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گواہان پیش نہیں کئے ۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے این آئی اے نے پاکستان میں ہونے والی تحقیقات کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا ۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ تحقیقاتی ٹیم کا دورہ بھارت حکومت پاکستان کی جانب سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف موثر انداز میں لڑنے کے لئے اس کے عزم کے حصے کے طور پر تعاون کے تناظر میں سامنے آیا ۔