نوازشریف پہلے اداکاری ،پھرکرکٹ میں ناکام ہوئے اورضیاء الحق کے ذریعے سیاست میں آگئے ،نجی ٹی وی کے میزبان کا انکشاف ،چندلاکھ کمانے والے چندسالوں میں 19کمپنیوں کے مالک بن گئے ،21بلین کے قرضے بھی معاف کرالئے

جمعرات 7 اپریل 2016 10:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 7اپریل۔2016ء)نجی ٹی وی کے میزبان نے انکشاف کیاہے کہ نوازشریف پہلے اداکاری ،پھرکرکٹ میں ناکام ہوئے اورضیاء الحق کے ذریعے سیاست میں آگئے ،چندلاکھ کمانے والے چندسالوں میں 19کمپنیوں کے مالک بن گئے ،21بلین کے قرضے بھی معاف کرالئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام” کھراسچ “کے میزبان مبشرلقمان نے کہاہے کہ نوازشریف نے گورنمنٹ کالج لاہورمیں سفارش پرداخلہ لیااورتھرڈڈویژن میں بی اے پاس کیاوہ جب بزنس میں آئے توناکام ہوئے ان کے والدنے انہیں فلم سٹاررنگیلاکے ساتھ اداکاری سیکھنے کیلئے بھیجااورچنددن بعدرنگیلانے انہیں واپس بھیجتے ہوئے کہاکہ یہ کام نہیں کرسکتے ،پھران کے لئے کرکٹ کوچ مقررکیاگیااورکرکٹ کے لئے انہیں ریلوے میں قلی بھرتی کرایاگیالیکن وہ کرکٹ بھی نہ کھیل سکے ،نوازشریف نے جنرل جیلانی کی منت سماجت کی اورانہیں ضیاء الحق سے متعارف کرایاگیا،پھروہ پنجاب کابینہ میں وزیرخزانہ بنے اورپھروزیراعلیٰ بنے اورپھر3باروزیراعظم بنے۔

نجی ٹی وی کے مطابق1980ء کی دہائی میں سیاست میں جب نوازشریف آئے توآن کی آمدن چندلاکھ تھی اورپھرچندسالوں میں شریف خاندان 19بڑی کمپنیوں کامالک بن گیاجس کیلئے انہوں نے حکومت سے قرضے لئے اورپھر21بلین کے قرضے معاف کرائے

متعلقہ عنوان :