آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرکانفرنس،دشمنوں کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ،کانفرنس میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں، پیشہ وارانہ امور، ملک کی داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال، شوال اور پنجاب میں جاری آپریشن کا بھی جائزہ لیا گیا

جمعہ 8 اپریل 2016 10:14

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس میں پیشہ وارانہ امور سمیت ملک کی داخلی و خارجہ سکیورٹی صورتحال اور شوال اور پنجاب میں جاری آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں ملک دشمن خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور دشمنوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کیلئے تمام اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی۔

(جاری ہے)

جس میں شرکاء کو پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور تفصیلی جائزہ لیا۔ اجلاس میں پورے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن خصوصاً وادی شوال اور پنجاب میں ہونے والی کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈر کانفرنس میں پاکستان دشمن خفیہ ایجنسیوں خصوصاً بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے نیٹ ورک اور افغانی خفیہ ایجنسی ”خار“ کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے فیصلہ کیا کہ پاکستان کی سلامتی کو متاثر کرنے والے دشمن کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :