جنوبی پنجاب کے علاقہ میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پنجاب رینجر کادہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری

جمعہ 8 اپریل 2016 10:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 8اپریل۔2016ء)جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان کے کچے کے علاقہ میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پنجاب رینجر کادہشت گردوں ، کریمینل گینگزاور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے جس میں مختلف اضلاع کے 1600 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور پنجاب رینجر کے جوان بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، پانچ دن قبل شروع کیے گئے اس آپریشن میں اب تک دہشت گردوں کے100 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیاہے جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دہشت گرد اور جرائم پیشہ افراد جدید ترین ہتھیاروں سے لیس ہیں پولیس نے چاروں ا طراف سے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے جبکہ صوبہ سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ملحقہ بارڈرز کی سخت ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور عارضی پولیس چوکیا ں بھی قائم کی گئی ہیں۔ جبکہ دریائی راستوں کی بھی ناکہ بندی کی گئی ہے۔ روجھان کے علاقہ میں جاری اس آپریشن کو پاکستان آرمی کا بھرپور تعاون حاصل ہے جبکہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرانے اس آپریشن کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کررکھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :