قومی اسمبلی ا جلا س ، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکو مت اور اپوزیشن آ منے سا منے، اپوزیشن نے معاملے پر بااختیار کمیشن بنانے اور فرانزک آڈٹ ماہرین کی خدمات لینے کا مطالبہ کردیا، ہمارا مقصد شریف خاندان یا شخصیت کی پگڑی اچھالنا نہیں بلکہ اصلاح ہے،شاہ محمود قریشی،موجودہ مہم کا مقصد پاکستان کے ترقیاتی رفتار کو ختم کرنا ہے اپو زیشن اغیا ر کا آ لہ کا ر نہ بنے، شیخ آ فتا ب ،حکومت ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے، اپوزیشن کی جانب سے ہر معاملے پر دھرنے کی دھمکی دینا افسوسناک ہے ، رضا حیا ت
ہفتہ 9 اپریل 2016 10:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں پانامہ لیکس کے حوالے سے دوسرے روز بھی بحث میں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ا یک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری رہا ،تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ایم کیوایم اور جماعت اسلامی نے ایک با ر پھر معاملے کی شفاف انکوائری کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں آزاد اور بااختیار کمیشن بنانے اور فرانزک آڈٹ ماہرین کی خدمات لینے کا مطالبہ کردیا ہے ،جمعہ کے روز قومی اسمبلی میں پانامہ لیکس کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک التو پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کہہ رہی ہے کہ تحقیقات کے لئے تیار ہیں اپوزیشن کا بھی یہی مطالبہ ہے کل کی بحث سے تحقیقات پر اتفاق ہو گیا ہے اب سوال یہ ہے کہ تحقیقات کی نوعیت کیا ہو گی ہمیں کوشش کرنی چاہئے کہ ایسا کمیشن بنایا جائے جس پر پور ی قوم کو اتفاق ہو کہ ہم ایک بااختیار کمیشن بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد شریف خاندان یا شخصیت کی پگڑی اچھالنا نہیں بلکہ مقصد اصلاح ہے اور قوم کے سامنے حقائق پیش کرنا ہے ملک میں ایسا ماحول پیدا کیا جائے کہ کسی بھی معاملے کی شفاف تحقیقات ہو سکے انہوں نے کہاکہ کسی بھی قومی معاملے کے لئے سب سے مناسب فورم پارلیمنٹ ہے،ماضی میں ملک میں جتنے بھی جوڈیشل کمیشن بنے ان پر قوم متفق نہیں ہوئی کئی کمیشن ایسے رہے جن کی رپورٹ ہی پیش نہیں کی گئیانہوں نے کہاکہ اس معاملے کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک کمیشن بنایا جائے اور اس کو ایک بین الاقوامی فرم اس کی معاونت کرے،فرانزک آڈٹ کے ماہرین کی خدما ت حاصل کی جائیں انہوں نے کہاکہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ہمار ا فوکس سار ا شریف فیملی اور ان کے خاندان پر ہے اس کیس میں دو سو سے زائد پاکستانی لوگ ملوث ہیں ان کی بھی بات کی جانی چاہئے انہوں نے کہاکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ ان لوگوں نے کیسے پیسہ کمایا اور کس طرح باہر منتقل کیا ہینے کہاکہ آج نیب ،ایف آئی اے اور ایف بی آر خاموش کیوں ہے الیکشن کمیشن جو اثاثے کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ہماری رکنیت معطل کردیتی ہے آج اس صورتحال پر حرکت میں کیوں نہیں آتی ہے انہوں نے کہاکہ آج ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے پورے ایوان کو مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہوگااگر ایسا نہیں ہوتا اور مشترکہ طور پر معاملے کی انکوائری پر متفق نہیں ہوتے تو اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے کیلئے مجبور ہوجائے گی اس موقع پر ہم سب کو آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرنا ہوگا اور یہ راستہ ایک بین الاقوامی فرم کے زریعے معاملات کو حل کرنا ہے اگر ایسا نہ کیا گیا تو معاملات مذید خراب ہوسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 9 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
اسلام آباد‘ مانسہرہ‘ سوات ‘ پشاور ‘ مالاکنڈ ‘ دیر ‘ سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے ، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ،کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
-
خیبرپختونخواحکومت کا پانچ اہم صنعتی مراعات پر عمل درآمد تیز کرنے کا فیصلہ
-
کراچی،ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،جماعت اسلامی کے رہنما شہید ،ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، علاقے میں کشیدگی پھیل گئی
-
آزاد کشمیر میں انتخابات ہر صورت شفاف اور منصفانہ کرانے کے لئے تحریک چلائی جائے گی، عمران خان،وفاقی حکومت کی بے جا مداخلت کو روکنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی عوامی ... مزید
-
پشاور، پہلی مرتبہ عوام کو لوٹنے والے سٹامپ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن،ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا
-
وزارت پانی و بجلی کی نااہلی ‘تھرمل پاورز نہ چلانے پر لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا انکشاف ، شہری علاقوں میں 12 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ،عوام عذاب میں مبتلاء، کاروبار زندگی ٹھپ ... مزید
-
عمران خان دھرنا دیتے ہیں تو مولانافضل الرحمان کے علاوہ سب ساتھ دیں گے: نبیل گبول ،بیٹوں کے کاروبار کا ذکر نہ کرنے پر نوازشریف کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہوسکتی ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو
-
پاک سر زمین پارٹی رجسٹریشن معاملہ، الیکشن کمیشن نے مصطفیٰ کمال کی درخواست پر اعترا ضا ت لگا دیئے، درخواست میں پارٹی آئین اور منشور اور اثاثہ جات واضع نہیں ،الیکشن کمیشن
-
ڈپٹی سپیکر کی اسمبلی میں زیر تعمیر مسجد کیلئے ”ایوان “میں چندہ کی اپیل
-
عمران خان نے اتوار کی شام کو قوم سے خطاب کا فیصلہ کر لیا’سرکاری ٹی وی پی ٹی وی کو بھی ہنگامی مراسلہ جاری،پانامہ لیکس کی شفاف تحقیقات نہ ہوئیں تو رائے ونڈ کا گھیراؤ کرینگے، چئیرمین پاکستان تحریک انصاف
-
سپیکر نے عمران خان کی تقریر لائیو نشر کرنے کی اجازت دی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا،پرویز رشید، سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کا حق وزیراعظم اور صدر کو حاصل ہے، وفاق وزیر اطلاعات ،پی ٹی وی قومی ادارہ ... مزید
-
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کا پاکستانی ہم منصب ناصر جنجوعہ سے رابطہ، پٹھانکوٹ حملہ کیس کی تحقیقات کیلئے بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان پر تبادلہ خیال، ٹیم کودورہ پاکستان سے روکنے سے بھارتی وزیراعظم ... مزید
-
لاہور ہائیکورٹ ، نامہ لیکس سے متعلقہ دائر تمام درخواستوں کو یکجا کر کے ایک ہی جج کے پاس سماعت کے لئے لگانے کی ہدائت،سندھ ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کیخلاف کیس کی سماعت،اثاثوں کی ڈیکلیریشن کہاں ہے،عدالت،الیکشن ... مزید
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اجلاس،وزیر خزانہ نے نجکاری کے حوالے سے آگاہ کیا
-
قومی اسمبلی ا جلا س ، پانامہ لیکس کے معاملے پر حکو مت اور اپوزیشن آ منے سا منے، اپوزیشن نے معاملے پر بااختیار کمیشن بنانے اور فرانزک آڈٹ ماہرین کی خدمات لینے کا مطالبہ کردیا، ہمارا مقصد شریف خاندان ... مزید
-
عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آنے والوں کو دھرنوں کے ماسٹر کیا ڈرائیں گے ،رائیونڈ کی طر ف جانے کی کوشش نہ کرنا ہم سے بنی گالہ دورنہیں ، عمران خان نہیں بلکہ پو ِوتر خان دھرنے کی سیاست چھوڑکر عوامی خدمت ... مزید
-
سعودی عرب نے فاٹا کے بے گھر خاندانوں کیلئے 396 میٹرک ٹن کھجوریں تقسیم کرنے کیلئے عالمی ادارہ برائے خوراک کو فراہم کردیں ،سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان ... مزید
-
کرپشن مہم کی گونج پارلیمنٹ اور ملک بھر کے چوکوں اور چوراہوں میں سنائی دے رہی ہے، سراج الحق، پاناما لیکس کے بعد حکمرانوں اور سال ہا سال سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان اشرافیہ کا اصل چہرہ قوم کے ... مزید
-
وزارت خارجہ امورکی نااہلی، ہزاروں پاکستانی سعودی جیلوں میں قید ،جدہ جیل میں سب سے زیادہ پاکستانی قیدہیں،زیادہ تر ٹکٹ کی رقم نہ ہونے اور معمول جرمانے کے باعث جیلوں میں ہیں
-
کراچی ،حساس اداروں کی جانب سے شہر میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کی وارننگ جاری دہشت گرد کراچی میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے ہیں، آئندہ 48 سے 72 گھنٹے کے دوران کوئی بڑا حملہ ہوسکتا ہے،رپورٹ
-
خراب موسم کے باعث تاشگران میں ایئر لائنز کا شیڈول متاثر ‘چینی صوبے سنکیانگ میں 40کے قریب پاکستانی پھنس گئے ‘ ترجمان دفتر خارجہ
-
پانامہ لیکس،آئرش بکی نے نوازشریف کو ممکنہ استعفیٰ دینے والے رہنماؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہاٹ فیورٹ قرار دیدیا ،وزیر اعظم پاکستان کے استعفیٰ پر ،35پاوٴنڈکی سب سے بڑی شرط لگائی گی ہے جو 10/1پرہے،ارجنٹائن ... مزید
-
شاہ سلمان کا سعودی عرب اور مصر کے درمیان بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان
-
پیرس حملوں کے مرکزی ملزم محمد ابرینی بیلجیئم سے گرفتا ر
-
ٹیکساس امریکی ائیر بیس لیک لینڈ پر فائرنگ سے دو افراد ہلاک ، ائیر بیس کو سیل کردیا گیا
-
اطالوی طالبعلم کے قتل پر اٹلی نے مصر سے اپنا سفیر واپس بلا لیا
-
سعودی عرب ، 23 کام خواتین کے لیے ممنوع قرار
-
مصر‘ دو مختلف دھماکوں کے نتیجے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد ہلاک‘ گیارہ زخمی
-
چین‘ مسافر کوچ الٹنے سے پانچ افراد ہلاک سات زخمی
-
چین بنگلہ دیش کو دوستی پل کی تعمیر میں معاونت دیگا
-
16سال سے کم عمر لڑکیوں کو شادی سے قبل عدالت سے منظوری لینا لازمی ہوگی،سعودی وزارت انصاف،68 فیصد افراد نے16 سال سے کم عمر شادی کی مخالفت کردی،سروے رپورٹ
-
وینزویلا ، بجلی بحران سے چھٹکارا پانے کے لئے حکومت نے جمعہ کی چھٹی کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.