عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آنے والوں کو دھرنوں کے ماسٹر کیا ڈرائیں گے ،رائیونڈ کی طر ف جانے کی کوشش نہ کرنا ہم سے بنی گالہ دورنہیں ، عمران خان نہیں بلکہ پو ِوتر خان دھرنے کی سیاست چھوڑکر عوامی خدمت پر زور دیں ، دھرنے کیا سیاست کرنے والے ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے، اس لیے وہ آئے دن دھرنے کی دھمکی دیتے ہیں، دھرنوں کی وجہ سے پاکستان کو انتہائی معاشی نقصان پہنچا ، پانامہ لیکس کے تمام الزامات غلط ہیں ، ریلوے میں نئی روح پھونک دی، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 9 اپریل 2016 10:15

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9اپریل۔2016ء )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوام کی طاقت سے برسر اقتدار آنے والوں کو دھرنوں کے ماسٹر کیا ڈرائیں گے ،رائیونڈ کی طر ف جانے کی کوشش نہ کرنا ہم سے بنی گالہ دورنہیں ہے عمران خان نہیں بلکہ پو ِوتر خان دھرنے کی سیاست چھوڑکر عوامی خدمت پر زور دیں ، مسلم لیگ(ن) کے قائدنواز شریف کی قیادت میں اب ملک ترقی کی طرف گامزن ہے لیکن دھرنے کیا سیاست کرنے والے ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے اس لیے وہ آئے دھرنے کی دھمکی دیتے ہیں ان دھرنوں کی وجہ سے چائنہ کے صدرنے پاکستان کا دورہ منسوخ کیا جس کی وجہ سے پاکستان کو انتہائی معاشی نقصان پہنچا ۔

انہوں نے کہا پانامہ لیکس کے تمام الزامات غلط ہیں ، چین کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے سے وطن عزیز میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں ،ریلوے کا محکمہ آخری سانس لے رہا تھا ہم نے آکر اس میں نئی روح پھونک دی ،آج ریلوے کا محکمہ ریکارڈ آمدنی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں اوکاڑہ ریلوے اسٹیشن کی جدید ترین نئی عمارت کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔

نئے ماڈل ریلوے اسٹیشن کا تخمینہ اٹھائیس کروڑروپے ہے جوکہ اٹھا رہ ماہ کی ریکارڈ مدت میں پاکستان کے مایہ ناز ادارے این ایل سی کی وساطت سے مکمل ہو گا کل تعمیر شدہ رقبہ 46356مربع فٹ ہو گا جلسہ گاہ میں مسلم لیگ ن کے ایم این ایز چوہدری ریاض الحق جج،ندیم عباس ربیرہ ،سید عاشق حسین کرمانی ،ایم پی ایز میاں محمد منیر،جاوید علاوہ الدین ، افتخارحسین چھچھرضلعی اور ٹی ایم اے انتظامیہ کے افسران ،ریلوے کے اعلی افسران کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن مقامی رہنماؤں سمیت ہزاروں مسلم لیگی کارکن موجود تھے خواجہ سعد رفیق نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان میں اداروں کی حالت سابقہ حکومتوں کی غلط حکمت عملی کی وجہ ابتر تھی کراچی اور بلوچستان میں ہر روز سینکڑوں افراد کی زندگیاں خطرہ میں ہو تی تھیں اور دس دس بم پھٹتے تھے دودو سو لوگ مارے جاتے تھے قاتل کو مقتول کو پتہ نہیں چلتا تھا آٹھ سال ایک آمر نے اپنی خواہشوں کے زیر اثر ملک کا دیوالیہ نکال دیا بے نظیر کی شہادت کے بعدپیپلز پارٹی ان لوگوں کو جہیز میں ملی جن کا پیپلز پارٹی میں کوئی کردار نہ تھا جس کے نتیجہ میں پندرہ سے اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوئی جب بھی حکومت ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کرتی ہے تو ترقی کے سفر کو روکنے کے لیے دھرنے دیے جاتے ہیں دھرنوں اور ناچ گانے کی سیاست پاکستان کی عوام کو پسند نہیں ،عوام نے شیر کو ووٹ ملک میں تعلیم ،صحت ،امن وامان ،ترقیاتی کاموں کے فروغ اور بے روز گاری ،لوڈشیڈنگ ،دہشت گردی کے خاتمہ کے لیے دیے آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف ملک کو دہشت گردی اور توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے دن رات کو شاں ہیں ریلوے کی ترقی کے لیے شروع کیے گئے منصوبے جب تکمیل کو پہنچیں گے تو اوکاڑہ سے کراچی آٹھ گھنٹے میں پہنچیں گے ٹرین ایک سو ساٹھ کلو میٹر کی رفتار سے چلے گی ہم نے لاہور سے پشاور کو بھی ڈبل ٹریک کا منصوبہ شروع کرنا ہے ۔