پنجاب میں دہشتگردوں،سہولت کاروں کے خلاف آپریشن تیز کرنیکا فیصلہ ،ٹارگٹڈ آپریشن میں فوج ‘ رینجرز‘ سی ٹی ڈی اور پولیس کی مدد حاصل کی جائیگی،آپریشن کی نگرانی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کریگی،وزیراعلیٰ،کور کمانڈر لاہور ملاقات کے بعد جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،سول اور عسکری اداروں کے سربراہوں کی شرکت

اتوار 10 اپریل 2016 10:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) پنجاب میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف موثر اور مربوط آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مربوط طاقت استعمال کیا جائے گا۔ ٹارگٹڈ آپریشن میں فوج ‘ رینجرز‘ سی ٹی ڈی اور پولیس کی مدد حاصل کی جائے گی۔ تمام آپریشن کی نگرانی جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی براہ راست کرے گی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور کور کمانڈر لاہور کے درمیان ملاقات کے بعد لاہور میں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہو۔ اجلاس میں سول اور عسکری اداروں کے سربراہان ‘ آئی ایس آئی کے چیف ‘ ایم آئی‘ پولیس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دہشت گردوں اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف مربوط اور آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہوگا۔ پنجاب میں دہشت گردوں کو جڑ سے اکھار کر پھینکا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :