نیپرا نے گھریلو صارفین کیلئے 3.15 روپے ،صنعتی اور زراعت کیلئے 2.96 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دیدی

اتوار 10 اپریل 2016 11:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) نیپرا نے ٹرائیل ایریا الیکٹرک کمپنی کے ٹیرف میں گھریلو صارفین کیلئے 3.15 روپے فی یونٹ جبکہ کمرشل صنعتی اور زرعی صارفین کے ٹیرف میں 2.95 روپے کمی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی اور بجلی کے فی یونٹ پیداوار میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ٹیسکو کے گھریلو صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین کے لئے بجلی کے یونٹ میں کمی کا اعلان کیا ہے اور جس کا اطلاق اپریل کے بلوں میں ہو گا لیکسو کی جانب سے نیپرا میں پٹیشن دائر کی گئی تھی کہ ٹیسکو کے ٹیرف میں کمی کی جائے جبکہ نیپرا کو ٹیسکو میں اوور بلنگ کی سکایات کا بھی سامنا ہے اور نیپرا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیسکو حکام نے پی ٹی سی ایل کی 4 ایکس چینجز کو بغیر ریڈنگ بل بھیجے ہیں جس پر پی ٹی سی ایل حکام نے ٹیسکو حکام کو شکایتی خط بھی لکھا کہ اوور بلنگ کا معاملہ حل کیا جائے لیکن وہ تاحال حل نہ ہو سکا واضح رہے کہ وزارت پانی و بجلی نے ملک بھر میں اربوں روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل موبائل ریڈنگ سسٹم شروع کیا ہوا ہے جس کے تحت تمام صارفین کو بجلی کے بل کے اوپر میٹر کی تصویر بھی دکھائی دیتی ہے لیکن ٹیسکو نیا سسٹم متعارف کروانے میں تاحال ناکام دکھائی دے رہا ہے موجودہ ٹیرف میں کمی منظوری کے بعد 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ماہانہ 300 روپے کا فائدہ پہنچے گا جبکہ 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر نئے ٹیرف کا اطلاق نہیں ہو گا کیونکہ وہ پہلے ہی انتہائی کم ریٹ پر بجلی استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :