اسلام آباد،ملک میںآ ئندہ کوئی بھی جرنیل مارشل لاء لگانے کی جرآت نہیں کرسکتا،جسٹس(ر) افتخارمحمدچوہدری،پرویزمشرف کوبیرون ملک بھیجنے کی ذمہ دارعدلیہ نہیں نوازشریف ہے،تین نومبر2007ء کوملک میں مارشل لاء کے خلاف مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ایک جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی،اب دوسری جمہوری حکومت مدت پوری کررہی ہے،یوسف رضاء گیلانی سے کوئی ذاتی عنادنہیں تھافیصلہ چاررکنی بنچ نے دیاتھا،2013ء الیکشن میں نوازشریف کاساتھ دینے کاتاثرغلط اورمحض مفروضہ ہے،میڈیاسے گفتگو

اتوار 10 اپریل 2016 11:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 10اپریل۔2016ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ آئندہ کے لئے کوئی بھی جرنیل ملک میں مارشل لاء لگانے کی جرات نہیں کر سکتا ہے اور نہ اعلی عدلیہ کا کوئی بھی جج پی سی او کے تحت حلف اٹھائے گا ۔ پرویز مشرف کو بیرون ملک باہر بھیجنے کی ذمہ داری عدلیہ نہیں نواز شریف حکومت ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین نومبر 2007 کو ملک میں مارشل لاء کے خلاف مزاحمت کی جس کے نتیجے میں ایک جمہوری حکومت نے اپنی مدت پوری کی اوراب دوسری جمہوری حکومت مدت پوری کر رہی ہے اس اقدام سے ملک میں آئین کا بول بالا ہے اور ایک مائنڈ سیٹ تبدیل ہوتے نظر آ گیا انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا فیصلہ چار رکنی بنچ نے دیاتھا ان کے ساتھ ہمارا کوئی ذاتی عناد نہیں ہے تاہم ذاتی تعلقات ہیں ایک دوسرے کے خاندان کا احترام کا رشتہ موجود ہے انہوں نے کہا کہ 2013 کے جنرل الیکشن میں نواز شریف کا ساتھ دینے کا تاثر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ محض مفروضہ ہے الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے کسی قسم کا ہاتھ نہیں ہو سکتا ہے ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے حوالے سے کہا کہ یہ مقدمہ فی الحال زیر سماعت ہے اس پر تبصرہ نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک بیھجنے کی ذمہ دار حکومت ہے سپریم کورٹ کے فیصلے میں ان کو بیرون ملک بھیجنے کے حوالے سے کوئی حکم موجود نہیں ۔