عالمی منڈی میں اضافہ حکومت پاکستان کا تیل کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

پیر 11 اپریل 2016 09:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 11اپریل۔2016ء) گزشتہ3روز میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 6سے8فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکہ اور روس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی اور دوحا میں تیل پیدا کرنے والے ممالک کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو قیمتوں میں اضافے کا باعث بتایا جارہا ہے تاہم امریکہ میں تیل کی قیمت40ڈالر اور برینٹ کروڈ کی قیمت42ڈالر بھی بیرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں حالیہ 8فیصد اضافہ کے باوجود وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں تیل کی قیملوں میں رواں ماہ اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :