جلد آر ایم لیکس سامنے لاؤں گا، رحمن ملک ،عمران پانامہ جا کر مقدمہ کریں،چیلنج ہے پانامہ لیکس سے واسطہ ثابت ہو جائے سینیٹ سے مستعفی ہو جاؤ ں گا،پی پی رہنما

منگل 12 اپریل 2016 09:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء) پیپلزپارٹی کے راہنما اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی طرح بہت جلد آر ایم لیکس سامنے لاؤں گا چیلنج ہے پانامہ لیکس سے واسطہ ثابت کریں سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دے دوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پانامہ لیکس دنیا بھر کے حکمرانوں کے لئے مشکلات کھڑی کرے گی آف شور کمپنیوں میں میرا اور بے نظیر بھٹو کا کوئی ذکر نہیں ہے میں اور بے نظیر بھٹو کا پانامہ میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ قانونی حیثیت میں آئل فارفوڈ پروگرام کے تحت کاروبار کیا تھا رحمان ملک نے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پانامہ جا کر مقدمہ قائم کروائیں پانامہ لیکس پر پورے ہاؤس پر مشتمل کمیٹی بنا دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلنج ہے کہ اگر پانامہ لیکس سے کوئی بھی واسطہ ثابت ہو گیا تو استعفی دے دوں گا ۔

متعلقہ عنوان :