پاک سر زمین نے ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ، متعدد اہم رہنماؤں کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ

منگل 12 اپریل 2016 09:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)پاک سر زمین نے ایم کیو ایم کے تنظیمی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی ، متعدد اہم رہنماؤں کا مصطفیٰ کمال سے رابطہ ۔تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیو ایم کی سیاسی پتنگوں کے علاوہ انتظامی پتنگیں بھی کاٹنے کی تیاری کر لی۔ ایم کیو ایم سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداروں کا جلد مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کے قافلے میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ قومی موومنٹ کو سیاسی دھچکوں کے ساتھ ساتھ اب انتظامی دھچکہ بھی پہنچانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔۔ ایم کیو ایم کے سیاسی رہنماؤں کی شکل میں متحدہ کی پتنگیں کٹنے کا سلسلہ جاری تھا۔ اب پاک سرزمین پارٹی نے متحدہ کے انتظامی ڈھانچے کو بھی توڑنے کی تیاری کر لی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے سیکٹر اور یونٹ کے عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایم کیو ایم کی تنظیمی کمیٹی کے عہدیداروں کا جلد پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔ گلشن اقبال ، لیاقت آباد ، اورنگی ٹاؤن ، لانڈھی اور کورنگی کے اہم عہدیداران نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی ہے ، تنظیمی کمیٹی کے اہم عہدیداران پاک سرزمین کے 24 اپریل کو ہونے والے جلسے کے انتظامی معاملات دیکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :