بھارت حکومت کی جانب سے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام کی منظوری،پاکستان سے ملحقہ سرحد پر نگرانی بڑھانے کیلئے جدید آلا ت کی مدد لی جائے گی جن میں سی سی ٹی وی کیمرے،نائٹ ویژن اور زیر زمین نگرانی کے آلات شامل ہیں، نظام کی منظوری کے بعد پنجاب اور جموں میں پانچ پانچ کلو میٹر کے دو ٹکڑوں پر آلات کی آزمائشی تنصیب شروع

منگل 12 اپریل 2016 09:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 12اپریل۔2016ء)بھارت نے پاکستان کے ساتھ سرحد پر نگرانی سخت کرنے کے لئے پانچ سطحی حفاظتی جامع مینجمنٹ نظام کی منظوری دیدی ہے ،بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق 2900 کلو میٹر طویل سرحد پر نگرانی بڑھانے کے لئے جدید آلات کی مدد لی جائے گی جن میں سی سی ٹی وی کیمرے ،نائٹ ویژن اور زیر زمین نگرانی کے آلات لیزر باڑ اور میدان جنگ میں استعمال ہونے والے راڈار شامل ہیں، بھارتی حکومت نے اس نظام کی منظوری کے بعد پنجاب اور جموں میں پانچ پانچ کلو میٹر کے دو ٹکڑوں پر آزمائش کے لئے آلات نصب کرنا شروع کر دیئے ہیں ،رپورٹ کہاگیا ہے کہ اس سسٹم کو بارڈر مینجمنٹ سسٹم(سی آئی بی ایم ایس) کا نام دیا گیا ہے جس سے 24x7x365 تک کے ٹکڑے میں جاسوسی کے آلات نصب ہوں گے جو جدید ٹیکنالوجی کے حامل ہیں،یہ سسٹم کی تنصیب سے دہشت گردوں سمیت دیگر عناصر بھی دراندازی کو روکنے کو بھی مدد ملے گی جب یہ سسٹم نصب کرلیا جائیگا تو حدود کی خلاف ورزی کرنے پر یہ وارننگ دیگا،اس سسٹم کااہم آلہ لیزر بیرئیر ہیں جن سے سکیورٹی فورسز کو ایسے علاقوں میں معاونت مل سکے گی جہاں باڑ نہیں لگی ہوئی اور یہ علاقہ تقریباً130 غیر باڑ شدہ سیکشن پر مشتمل ہے جن میں پہاڑ وغیرہ شامل ہیں اور انہی علاقوں کودراندازی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :