وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس پر جواب نہیں دے رہے ، حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ، عمران خان ، رائے ونڈ احتجاج کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرینگے، نواز لیگ کے درباریوں کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا احتجاج کا کیا مقصد ہے ہم تو وزیراعظم سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں،نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 14 اپریل 2016 10:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پانامہ لیکس پر جواب نہیں دے رہے ، حکومت کو ٹف ٹائم دینگے ، رائے ونڈ احتجاج کے دوران کوئی توڑ پھوڑ نہیں کرینگے ۔نجی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ کے درباریوں کو سیاستدان ہی نہیں سمجھتا احتجاج کا کیا مقصد ہے ہم تو وزیراعظم سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی والدہ اور کلثوم نواز کی عزت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ باہر بھیجا اور الیکشن کمیشن سے اثاثے بھی چھپائے موجودہ دور میں مہنگائی اور بے روزگاری دوگنی ہوگئی حکومت روزانہ چھ ارب روپے کا قرضہ لے رہی ہے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ کی طرح مجھے بھی بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی وزیر داخلہ کے پاس فائلیں ہیں تو حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ملک میں احتساب ہوگا تو کرپشن ختم ہوجائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات ایف آئی اے کا کام نہیں ہے چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقات ہونی چاہیں دورہ لندن کے دوران دو فرانزک ماہرین سے ملاقات کروں گا طاہر القادری سے دھرنے کے بعد کوئی رابطہ نہیں ہوا وزیراعظم پانامہ لیکس پر جواب نہیں دے رہے ہیں حکومت کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں چوبیس اپریل کو لائحہ عمل کا اعلان کرینگے مجھے نہیں معلوم کے وزیراعظم بیمار ہیں یا نہیں ہیں