کراچی میں حالات کی خرابی میں” را“ ملوث ہے، دہشتگردی ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے،گورنر سندھ، پانامہ لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیں، مصطفی کمال کی پارٹی کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے،ڈاکٹرعشرت العباد کا انٹرویو

جمعرات 14 اپریل 2016 10:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 14اپریل۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی میں حالات کی خرابی میں” را“ ملوث ہے، دہشتگردی ٹارگٹ کلر اور بھتہ خوری کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے ۔ پانامہ لیکس کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہیں مصطفی کمال کی پارٹی کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی کراچی کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ کس سیاسی جماعت کا ساتھ دینگے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں غی جانبداری کا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں غربت کے باعث لوگ جرائم پیشہ افراد کی طرف جاتے ہیں آپریشن سے اغواء کی واداتیں تقریباً ختم ہوگئی ہیں بھٹہ خوری میں ستر سے اسی فیصد کمی آئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہوں گورنر کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں ہوتا کراچی میں سیاسی ہم آہنگی کے لئے کام کیا ہے لیاری آپریشن سے بہتری آئی ہے لیاری کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے لیاری کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا یہ نو گو ایریا ہوا کرتا تھا