سرفراز مرچنٹ کا پاکستان میں سیکورٹی کی عدم فراہمی ہر اظہار تحفظات ،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کو آئندہ ہفتے دوبارہ لندن سے طلب کر لیا ، مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی

جمعہ 15 اپریل 2016 13:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 15اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر ”را“ سے متعلق فنڈنگ کے الزام میں اہم گواہ لندن میں مقیم کاروباری شخصیت سرفراز مرچنٹ پاکستان میں سیکورٹی کی عدم فراہمی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سرفراز مرچنٹ کو دوبارہ آئندہ ہفتے دوبارہ لندن سے طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرفراز مرچنٹ نے اپنی سیکورٹی سے متعلق معاملے پر جے آئی ٹی سے شدید تحفظات کا اظہار کیا تاہم جے آئی ٹی نے انہیں مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جے آئی ٹی نے سرفراز مرچنٹ کو آئندہ ہفتے دوبارہ لندن سے طلب کر کے ان سے مزید پوچھ گچھ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :