آرمی چیف کے کرپشن کے بیان پر پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عمران خان ،وزیراعظم کمیشن بعد میں بنائیں پہلے چار سوالوں کے جواب دیں، پیسہ کہاں سے آیا ، کیسے باہر گیا، جائیداد کب خریدی اور کیا اس پر ٹیکس دیا،پانامہ لیکس معاملے پر کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے حکومت کے لوگ کرپشن چھپانے اور بلیک میل کرنے کے لئے الزام لگا رہے ہیں، اپوزیشن کا کام غلط کاموں کی نشاندھی کرنا اور حکومت کاکام مجرموں کو پکڑنا ہوتا ہے شوکت خانم میں کرپشن تھی تو آٹھ سال سے حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا حکومت والے صرف بلیک میل کرنے کے لئے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں،پریس کانفرنس سے

بدھ 20 اپریل 2016 09:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے کرپشن کے بیان پر پورا پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے ، پانامہ لیکس معاملے پر کسی صورت چپ نہیں بیٹھیں گے حکومت کے لوگ کرپشن چھپانے اور بلیک میل کرنے کے لئے الزام لگا رہے ہیں اپوزیشن کا کام غلط کاموں کی نشاندھی کرنا اور حکومت کاکام مجرموں کو پکڑنا ہوتا ہے اگرشوکت خانم میں کرپشن تھی تو آٹھ سال سے حکومت نے ایکشن کیوں نہیں لیا حکومت والے صرف بلیک میل کرنے کے لئے کرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں وزیر اعلی ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ۔انہوں نے کہاکہ پاناما پیپرز لوکل نہیں عالمی ایشو ہے ہم سارے پاکستانیوں کو اکٹھا کریں گے۔

(جاری ہے)

اب واضح ہو جائے گا جو پارٹی ان کو بچائے گی ان کے بھی پیسے پکڑے جائیں گے۔ دونوں ہاتھوں سے ملک لوٹا جا رہا ہے اور نیب کے مطابق ایک دن میں 12 ارب کی کرپشن ہو رہی ہے۔

منی لانڈرنگ کر کے دبئی میں ساڑھے 700 ارب کی پراپرٹی خریدی گئی۔ نیب کے چیف کو میاں صاحب سے دبکا لگا جس وجہ سے وہ تھوڑا پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا نواز شریف حکومت میں مشرف کی ڈکٹیٹر شپ سے زیادہ ظلم کیا جا رہا ہے ان کی پرفارمنس سے مشرف کی بہتر پرفارمنس تھی۔ عمران خان نے کہا وزیراعظم کمیشن بعد میں بنائیں پہلے چار سوالوں کے جواب دیں، پیسہ کہاں سے آیا ، کیسے باہر گیا، جائیداد کب خریدی اور کیا اس پر ٹیکس دیا۔

میاں صاحب کے بچے الگ الگ بیانات دے رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید کہاکہ فیئر کے اپارٹمنٹ خریدنے کا پیسہ کدھرسے آیا اگر نہیں بتایا تو لوگ سمجھیں گے کرپشن یا منی لانڈرنگ سے آیا۔ یہ کوئی صفائی نہیں کہ پیپلز پارٹی والے بھی کرپٹ ہیں بلکہ کرپٹ لوگوں کو بلیک میل کرنا نہیں انہیں پکڑنا ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم ہسپتال میں 70 فیصد غریبوں کا علاج ہوتا ہے شرم نہیں آئی الزام لگا دیا گیا۔

کرپشن کو بچانے کے لیے ہسپتال پر الزام لگایا گیا اگر ان کو پاکستان کے ہسپتالوں کی فکر ہوتی تو بیان نہ دیتے۔ اگر شوکت خانم میں عوام کا پیسہ غلط استعمال ہواہوتا تو ایکش کیوں نہیں لیا گیا۔ عمران خان نے کہا دنیا کی تاریخ میں پہلا احتجاج چوری چھپانے کے لیے ہوا؟۔ ڈیوڈ کیمرون نے اپوزیشن کو اپنے درباریوں کے ذریعے بلیک میل نہیں کیا کیونکہ حکومت کا کام بلیک میل نہیں پکڑنا ہوتا ہے۔

ڈیوڈ کیمرون نے 6 سال ٹیکسز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اگر شوکت خانم میں کوئی غلط کام ہوا تو ان کا کام ہے مجھے جیل میں ڈالتے ان کے درباریوں کو شرم آنی چاہیے۔ میاں صاحب ڈکٹیٹر کی گود میں پلے جمہوریت کا پتا ہی نہیں ۔ میاں صاحب الیکشن میں دھاندلی کر کے الیکشن کمیشن کو بھی خرید لیتے ہیں۔ میاں صاحب جمہوریت میں پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا میں تو سمجھ رہا تھا میاں صاحب علاج کروانے گئے لیکن مشن کچھ اور تھا۔ اگر کسی کا خیال ہے کہ چپ کر کے بیٹھ جائیں گے ایسا نہیں ہو گا 24 اپریل کو اپنا اگلہ لائحہ عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا خیبرپختونخوا میں نیا احتساب ایکٹ بنایا سب پارٹیوں کا بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے جنرل حامد کے تحفظات بھی نئے ایکٹ میں دور ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخوا میں اداروں کو آزاد کر رہے ہیں تاکہ وہ بغیر کسی مداخلت سے کام کر سکیں۔ خیبر بینک کا مسئلہ کرپشن کا نہیں۔