مردان ، ایکسائز کے دفتر میں خود کش حملہ ،12افراد زخمی،3 کی حالت تشویشناک،دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے کمپیوٹر سیکشن میں داخل ہوگیا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی،دھماکہ کی دور دور تک آواز سنی گئی ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،داخلی و خارجہ راستوں کی سکیورٹی بڑھا دی

بدھ 20 اپریل 2016 09:52

مردان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء)مردان میں ایکسائز دفتر کے قریب خودکش دھماکے میں12 افراد زخمی ہوگئے ،3 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کینٹ کے علاقے میں ایک خود کش حملہ آور نے فائرنگ کرتے ہوئے ایکسائز دفتر کے اندر داخل ہوگیا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی ،فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اس دوران حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 12افراد شدید زخمی ہوگئے ،واقعہ کے بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جن میں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے،رپورٹ کے مطابق دھماکے میں10 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا ،زخمی ہونے والوں میں ایکسائز کے اہلکار بھی شامل ہے، ڈی پی او فیصل شہزاد کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، جس میں 12 افراد زخمی ہوئے، پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کے اندر کچھ دہشت گرد گھس گئے اور انھوں نے فائرنگ شروع کردی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلے دہشتگردوں نے فائرنگ کی اور اس کے بعد جب لوگ گھبرا کر بھاگے تو اس کے بعد دھماکہ ہوگیا۔ ڈائریکٹر ریسکیو 1122 حارث حبیب کے مطابق دھماکے کے بعد دفتر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، دھماکہ کمپیوٹر سیکشن کے قریب ہوا جہاں سائلین کی بڑی تعداد موجود تھی۔دھماکے کے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاجبکہ داخلی و خارجی راستوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔