چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور‘ خطہ میں سکیورٹی‘ دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 20 اپریل 2016 09:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور‘ خطہ میں سکیورٹی‘ دفاعی شعبہ میں تعاون بڑھانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پا ک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے ساتھ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی دلچسبی کے امور‘ دوطرفہ تعاون‘ دفاعی تعاون بڑھانے‘ علاقائی سکیورٹی اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کامیاب آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف نے علاقائی سکیورٹی میں پاکستان کو بھی سراہا۔ قبل ازیں برطانیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سرنکولس پیٹرک کارٹر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔