آبنائے ہرمز میں پاک ایران مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز

بدھ 20 اپریل 2016 10:05

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) ایران اور پاکستان کے درمیان خلیج فارس کے پانیوں میں مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق بحریہ کے کمانڈر رئیر ایڈمرل حبیب الله سایاری نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے ایران یک جنوبی بندرگائی شہر بندر عباس میں کھڑے پاکستانی جنگی بحری جہاز فلوٹیلا کے تعاون سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کا آغاز ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشترکہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مضبوط کریں گی اور ایک دوسرے کی بحری صلاحیتوں سے آگاہی کا موقع بھی فراہم کریں گی۔

متعلقہ عنوان :