فلپائن ، سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں ، دو فوجی اور ایک باغی ہلاک ، چار افراد زخمی

بدھ 20 اپریل 2016 10:09

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) فلپائن میں سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں دو فوجیوں سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق مقامی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں جنوبی شہر ڈیواوو کے صلع ہاکویباتو میں ہوئی فریقین کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اور ایک باغی ہلاک جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :