موٹر وے ایم ٹو بیس سال تک ایف ڈبلیو او کے پاس رہے گا،شیخ آفتاب

بدھ 20 اپریل 2016 09:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم ٹو بیس سال تک ایف ڈبلیو او کے پاس رہے گا۔ ایم ٹو کی تمام مرمت اور آمدن ایف ڈبلیو او کی ذمہ داری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کے وقفہ سوالات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد سے لاہور موٹر وے ایم ٹو پر ایف ڈبیو او سے بیس سال کا معاہدہ ہے اور اس معاہدے کے تحت ایف ڈبلیو او موٹر وے پر مرمت کرے گی اور تمام آمدن بھی اور طریقہ کار ایف ڈبلیو او کی ذمہ داری میں آتی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ موٹر وے پر پیٹرول پیمپ اور آرام گاہوں کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔