اٹک، پوراخاندان قادیانیت سے تائب ہوکرحضرت محمدﷺکی ختم نبوت پرایمان لے آیا،سجادہ نشین چوراشریف پیرسعادت علی شاہ نے دوبھائیوں اوران کی والدہ کوکلمہ پڑھایا

بدھ 20 اپریل 2016 09:37

اٹک ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20اپریل۔2016ء ) پورا خاندان قادیانیت سے تائب ہوکر حضرت محمد مصظفیٰ کی ختم نبوت پر ایمان لے آیا سجاد ہ نشین چورا شریف پیر سعادت علی شاہ نے دو بھائیوں اور ان کی والدہ کو کلمہ شہادت پڑھایا تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب کے گاوٴں کسراں وہ واحد گاوٴں ہے جس میں احمدی فرقہ کے لوگ بکثرت رہائش پذیر ہیں اس گاوٴں کے رہائشی اسد خضر اور حارث خضر اپنی والدہ خالدہ بی بی کے ہمراہ سجادہ نشین چورا شریف پیر سعادت علی شاہ کے پاس مرکزی جامع مسجد غوثیہ میں ایک بڑے اجتماع میں حاضر ہوئے اور کہا کہ وہ قادیانیت سے تائب ہو کر وہ حلقہ بگوش اسلام ہونا چاہتے ہیں اور نبی آخرالزمان حضرت محمد مصفطیٰ کے ختم نبوت پر ایمان لانا چاہتے ہیں جس پر بھرے اجتماع میں پیر سعادت علی شاہ نے ان دو بھائیوں اور ان کی والدہ کو کلمہ شہادت پڑھایا ان تینوں نے کلمہ شہادت پڑھا اور حضرت محمد کو آخری نبی مانتے ہوئے اقرار کیا اور احمدیت سے توبہ کر لی علاقہ بھر کے علماء کرام سیاسی سماجی شخصیات اور مسلمانوں نے اس خاندان کو قادیانیت سے توبہ تائب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔