نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کا کا نا مہ ، ربورٹ کی فٹ بال ٹیم تیار کر لی، جرمنی ربوٹ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملے تو تیسری بار پاکستان کا نام روشن کرنے کا اہم موقع ضائع ہونے کا خدشہ

جمعرات 21 اپریل 2016 10:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21اپریل۔2016ء) نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء نے ربورٹ کی فٹ بال ٹیم تیار کر لی ۔ جرمنی ربوٹ کپ کے لئے کوالیفائی کر لیا حکومت کی طرف سے فنڈز نہ ملے تو تیسری بار پاکستان کا نام روشن کرنے کا اہم موقع ضائع ہونے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا تفصیلات کے مطابق نیشنل ریونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے ہونہار طلباء نے ربورٹ کی فٹبال ٹیم تیار کر لی ہے روبو فٹبال ٹیم میں ساٹھ ربوٹ کھلاڑی ہوتے ہیں ہر ربوو کھلاڑی پر تقریباً 18 لاکھ روپے خرچ آیا ہے پاکستان کے ہونہار طالباء نے ایک بار پھر جرمنی روبو فٹبال کپ میں کوالیفائی کر لیا ہے واضح رہے کہ اس سے پلے پاکستان کے طلباء تین بار جرمنی روبو کپ کے لئے کوالیفائی کر چکے ہیں لیکن حکومت پاکستان کی طرف سے فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے سے قاصر رہی اور پاکستان کا نام بلند کرنے کا موقع ضائع کر چکی ہے نسٹ یونیورسٹی کے طلباء کا کہنا ہے کہ اگر اس بار بھی ہمیں فنڈز جاری نہ کئے گئے تو پاکستان روبو ٹیم کی آئندہ دو سال کے لئے جرمنی روبو کپ میں شرکت پر پابندی لگ جائے گی ۔