پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کوخط لکھنے کے فیصلے کامعاملہ آج حل ہوجائیگا،حسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے،سعدرفیق

جمعہ 22 اپریل 2016 10:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22اپریل۔2016ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ پانامہ لیکس پرسپریم کورٹ کوخط لکھنے کے فیصلے کامعاملہ آج بروزجمعہ کوحل ہوجائیگا،حسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فوج اورعدلیہ کے اندراحتساب کاطریقہ کارہے ،جنرل راحیل شریف نے جوقدم اٹھایاوہ بہت خوش آئندہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کے فیصلے سے سول اداروں پردباوٴآنے کے موٴقف سے اتفاق نہیں کرتا،اس فیصلے کوسول اداروں کے ساتھ نہیں جوڑناچاہئے ،ہم پردباوٴاپنے منشورکاہے ۔انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس میں وزیراعظم کانامہ نہیں ،ان کے بیٹوں حسن اورحسین نوازکے نام ہیں اوردوسرے لوگوں کے بھی جب کمیشن بنے گاتوحسن اورحسین نوازکمیشن کے سامنے پیش ہوں گے۔