کمیشن کے سامنے پیش ہو کر خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دوں گا،حسین نواز

ہفتہ 23 اپریل 2016 10:03

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23اپریل۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کے بیٹے حسین نواز نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر بننے والے تحقیقاتی کمیشن کے سامنے پیش ہوں گا اور کمیشن کے سامنے تمام شواہد اور ثبوت پیش کروں گا۔ حسین نواز نے کہاکہ خود پر لگنے والے تمام الزامات کا جواب دیکر خود کو بے گناہ ثابت کروں گا۔

متعلقہ عنوان :