یورپی یونین ، دولت چھپانے میں مددگار ملکوں کو بلیک لسٹ کرنے پر اتفاق

اتوار 24 اپریل 2016 10:49

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)پاناما لیکس کے منظرعام پر آنے کے بعد یورپی یونین ٹیکس چھپانے والی پناہ گاہوں کی فہرست بنانے پر متفق ہوگیا ہے جن پر پابندیاں عائد کی جا سکیں گی۔معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ رواں سال موسمِ گرما کے اختتام تک اس منصوبے پر عمل درآمد کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر یہ منصوبہ بغیر کی رکاوٹ کے منظور ہو جاتا ہے تو ٹیکس بلیک لسٹ ملکوں پر پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی۔فی الوقت یورپی یونین میں شامل 28 ممالک کی ٹیکس ہیون یا ٹیکسوں کی چھوٹ کے حوالے سے فہرست مختلف ہے اور اس حوالے سے پابندیاں لگانے کا فیصلہ انفرادی طور پر کیا جاتا ہے۔یورپی ممالک کے مابین ایک مشترکہ فہرست بنانا کے لیے بات چیت جاری ہے اور یہ پیچدہ کام ہے۔ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اس میں کون کون حدود یا دائرہ اختیار شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :