بجلی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر آہی گئی: بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کا اہم قدم،کاسا1000 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی،منصوبے سے افغانستان اورپاکستان کیلئے کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی

اتوار 24 اپریل 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء)بجلی کے بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کا اہم قدم،بجلی کی ستائی عوام کیلئے اچھی خبر آہی گئی۔کاسا1000 منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب اگلے ماہ کی گیارہ تاریخ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہوگی۔منصوبے سے افغانستان اورپاکستان کے لئے کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی۔

اس بات کا فیصلہ الماتے میں منصوبے کے مشترکہ ورکنگ گروپ اور بین الحکومتی کونسل کے حالیہ اجلاسوں میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

سرکاری ریڈیو کے مطابق منصوبے کے تحت افغانستان کے راستے تاجکستان اورپاکستان کے درمیان ساڑھے سات سو کلو میٹر طویل ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی۔ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے تیرہ سو میگاواٹ بجلی کی ترسیل میں سے ایک ہزار میگاواٹ پاکستان کیلئے اورتین سو میگاواٹ بجلی افغانستان کیلئے مختص ہوگی۔ تاہم مستقبل قریب میں افغانستان کو بجلی کی ضرورت نہ ہونے کی صورت میں تین سو میگاواٹ کا حصہ بھی پاکستان کومنتقل ہوجائے گا۔کاسا 1000 منصوبے کی لاگت کا تخمینہ ایک ارب سترہ کروڑ ڈالر ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :