وفاقی حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں کے شکار کی اجازت دی ،مقررہ فیس ادا کر کے ملک بھر میں نایاب جنگلی حیات کا شکار کیا جا سکے گا

اتوار 24 اپریل 2016 11:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24اپریل۔2016ء) وفاقی حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں کے شکار کی اجازت دی ہے۔ مقررہ فیس ادا کر کے ملک بھر میں نایاب جنگلی حیات کا شکار کیا جا سکے گا‘ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے جنگلی جانوروں کے شکار کا کوٹہ مختص کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز وفاقی حکومت نے نایاب جنگلی جانوروں کی شکار کی اجازت دی ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے نایاب جنگلی جانوروں کے شکار کا کوٹہ بھی مختص کر دیا ہے۔ شکاری مقررہ فیس ادا کر کے ملک بھر میں نایاب جنگلی جانوروں کا سکار کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزارت موسمیاتی تبدیلی کے مطابق جنگلی حیات اور دیگر متعلقہ اداروں کی مشاورت کے بعد شکار کی اجازت دی گئی ہے۔ نایاب جنگلی حیات میں نایاب مارخور کو شکار کرنے کی فیس 40 ہزار ڈالر رکھی ہے۔

آئی بیگز کی فیس غیر ملکی شکاریوں کیلئے 2500 ڈالر جبکہ پاکستانیوں کیلئے 50 ہزار ڈالر مقرر کی ہے جبکہ نیل بھیڑ کے شکار کی فیس 6 ہزار 250 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان‘ کشمیر‘ بلوچستان‘ پنجاب‘ سندھ اور خیبر پختونخوا میں کئی نایاب جنگلی جانور پائے جاتے ہیں جنہیں افزائش نسل کیلئے سکار پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔