عمران خان کا کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنیکا اعلان، سندھ سے آغاز،اتوار کو لاہور میں جلسہ،حیران ہوں وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو گو نواز گو کے نعرے سننے کو ملیں گے،میرا نام آف شور کمپنیوں میں ہوتا تو گھر میں چھپ کر بیٹھ جاتا، یہ لوگ پیسہ کیلئے اقتدار میں آئے، لوگ بھوکے مررہے ہیں بچوں کو کھانا نہیں مل رہا، نواز شریف اورنج ٹرین،میٹرو بس منصوبے پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں یہ منصوبے کمیشن کیلئے بنائے گئے،پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا،وزیراعظم کو پانامہ لیکس پر جواب دینا ہوگا پہلے احتساب نواز شریف کا ہوگا،نواز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ ملک ٹی آر اوز نہ بنائے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کمیشن نہ بنا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئیگی اور رائیونڈ جائے گی، یوم تاسیس پر جلسہ عام سے خطاب
پیر 25 اپریل 2016 09:27
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25اپریل۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریککا اعلان دیا تحریک کا آغاز سندھ سے ہوگا۔اگلے اتوار کوچیئرنگ کراس لاہور کرپشن کیخلاف جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو انہیں گو نواز گو کے نعرے سننے کو ملیں گے اگر میرا نام آف شور کمپنیوں میں ہوتا تو میں گھر میں چھپ کر بیٹھ جاتا، میاں نواز شریف کو تحقیقات کے لئے انٹرنیشنل فرانزک کی خدمات حاصل کرنا ہو گی اس بار نوازشریف کو ایمپائر کیساتھ مل کر نہیں کھیلنے دیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بیسویں یوم تاسیس پر فاطمہ جناح پارک اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ سیاست میں جدوجہد کرتے ہوئے 20 سال ہوگئے ہیں اگلے 20 سال مزید جدوجہد کی تیاری کررہا ہوں۔(جاری ہے)
لگتا ہے ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے۔ ساتھ دینے پر قوم کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ کرکٹر تھا اس وقت بھی محسوس کرتا تھا ہم پر غلامی کے اثرات تھے۔
سینئر کرکٹر نے کہا کہ انگریزوں کو ہرا نہیں سکتے۔ جب کرکٹر شروع کی تو بڑی بڑی ٹیموں کو ہرایا اور پھر ورلڈ کپ بھی جیت لیا۔ ہمارے دور میں پاکستان کرکٹ ،سکوائش اور ہاکی میں ورلڈ چیمپیئن تھا۔ ہم ان انگریزوں کا مقابلہ کررہے تھے جن کی ہم نے غلامی کی تھی۔ برطانیہ جاتا تھا اور ساکھ مضبوط دیکھتا تھا ۔ انصاف اور قانون کی بالادستی دیکھتا تھا اور پاکستان آتا تو ہماری جمہوریت آگے جانے کی بجائے پیچھے جارہی ہوتی تھی۔ ملک میں کرپشن بڑھتی جارہی تھی۔ پاکستان میں کرپشن کرنے کیلئے باریاں لگائی جاتی رہیں اور ہم سب دیکھتے رہے۔ پھر میں نے بھی سیاست میں آنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ مجھے لوگوں کے سامنے کھڑے ہوکر تقریر کرتے ہوئے شرم آتی تھی‘ انہوں نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصد ملک میں انصاف کا فروغ اور ظلم کا خاتمہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس میں ایمان نہیں ہوتا وہ دنیا میں آتا ہے بچے پید اکرتا ‘ کھا پی کر چلا جاتا ہے‘ جو اللہ کو مانتا ہے وہ جانتا ہے اسے آخرت میں جواب بھی دینا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کے خاتمے کیلئے سب کو اپنے ذمے کا کام کرنا ہوگا۔ تھوڑے سے لوگ غریبوں کا مال لوٹ رہے ہیں۔ اللہ تعالٰی نے انسانوں کو صفت دی ہے اچھا اور برا کر سکتے ہیں‘ اپنے لئے اور دوسروں کیلئے بھی کچھ کر سکتے ہیں۔ ہم اللہ سے ہر نماز میں دعا کرتے ہیں کہ ہمیں انبیا کے راستے پر چلنے کی توفیق دے۔ انہوں نے کہا کہ ظلم اور نا انصافی کا مقابلہ کرنا سب پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے اگر مجھے اللہ ایمان نہ دیتا تو سیاست میں نہ آتا۔ 20 سال پہلے پارٹی بنائی تو دس لوگ تھے۔ میرے ساتھ مشکل وقت جو ساتھ کھڑے رہے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پارٹی بنانے کے بعد منشور بنایا اور فیصلہ کیا پاکستان کو وہ پاکستان بنانا ہے جس کا خواب علامہ اقبال نے اور قائد اعظم نے دیکھا تھا۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ پاکستان میں نوجوانوں کو تعلیم‘ اقلیتوں کو برابر کا شہری بنانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سورن سنگھ کے قتل پر بے حد افسوس ہے اس کی بیوی اور بچے بھارت چلے گئے وہ پاکستان میں رہنا چاہتا تھا ۔ ہم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہمیں اقلیتوں کے حقوق کی کس طرح حفاظت کرنا ہے۔’ سورن سنگھ عظیم پاکستانی تھا۔ انہوں نے کہا کہہم اپنے مقصد کے قریب ہم پہنچ چکے ہیں ہماری قوم جاگ گئی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 2011 میں مجھے معلوم ہوا کہ پاکستانی قوم میری بات سمجھ گئی ہے۔ پارٹی کے اندر الیکشن کراؤں گا اور پارٹی کو ادارہ بناؤں گا۔ امید ہے رائے ونڈ مارچ کے بعد پارٹی میں الیکشن کراوئیں گے۔ 2013 ء کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور کہا کہ 4 حلقے کھول دو۔ ایک سال تک آواز اٹھاتے رہے سپریم کورٹ گئے ۔ الیکشن کمیشن پارلیمنٹ گئے کسی نے آواز نہ سنی تو پھر ہم نے دھرنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب ٹی وی پر آکر معصوم چہرہ بنا کر دھرنا کا کہتے ہیں تو مجھے بھی ترس آجاتا ہے چار حلقے کھولے تو ثابت ہوا حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے ۔ جمہوریت مضبوط ہوگی جب عوام حکمرانوں کا احتساب کرے گی یہ لوگ تو پیسہ کیلئے اقتدار میں آئے ہیں لوگ بھوکے مررہے ہیں بچوں کو کھلانے نہیں مل رہا۔ نواز شریف اورنج ٹرین اور میٹرو بس کے منصوبے پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں۔ اورنج ٹرین اور میٹرو کے منصوبے کمیشن کھانے کیلئے بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے نے لندن میں ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر فروخت کیا ہے نواز شریف کے پاس پیسے نہیں ہیں بیٹے لندن سے بھیجتے ہیں‘ پاکستانی عوام سے کہتا ہوں کہ یہ فیصلہ کن وقت ہے حکمرانوں کا احتساب نہ کیا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔ نواز شریف کو پانامہ لیکس کے معاملے پر جواب دینا ہوگا پہلے احتساب نواز شریف کا ہوگا۔ پانامہ لیکس عمران خان کی سازش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو جواب دینا پڑے گا۔ نواز شریف ہمیشہ بچ جاتے تھے اب سیٹیں بچیں گے جواب دینا پڑے گا۔ ن لیگ والوں سے پوچھتا ہوں سیاسی جماعت میں ہو یا درباری ہو۔ ن لیگ والے نواز شریف سے پوچھیں آپ کے ایک بیٹے کا بیان اور ہے اور دوسرے کا اور ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف 2 دفعہ قوم سے خطاب کیلئے آئے ہیں لیکن بچ نہیں سکتا اب قوم چپ نہیں رہے گی نواز شریف کو جواب دینا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس کی زیرنگرانی کمیشن چاہتے ہیں ،فرانزک آڈٹ اس میں شامل ہونا چاہئے ،حکومت کے ٹی آراوز اورکمیشن کوعوام نہیں مانیں گے ،چیف جسٹس کے تحت آزادکمیشن مانیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ثبوت آچکے ہیں ،ثبوت اپوزیشن نہیں لیکرآئے گی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اپنافرض ادا کر کے حکومت سے پوچھ رہی ہے کہ ٹیکس چوری کاجواب دیں ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے اپنی صفائی پیش کرکے کے پی کے اورشوکت خانم پرانگلیاں اٹھائیں ،شوکت خانم کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ شوکت خانم میں 70فیصدغریب مریضوں کاعلاج کرتاہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ30سال سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں ایسا ہسپتال نہیں بناسکے جہاں اپنامیڈیکل ٹیسٹ کراسکیں ،ہمیشہ اپناعلاج شوکت خانم میں کراتا ہوں ،نوازشریف کا توگلہ خراب ہوتاہے تو لندن چلے جاتے ہیں ۔شوکت خانم کی تحقیقات کریں اوریہ بھی پتہ چلے گاکہ عمران خان اپناکتناپیسہ دے چکاہے ،دعوے سے کہتاہوں کہ شوکت خانم کانام اوپرجائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم کرپٹ نہیں ہے ،یہ عظیم قوم ہے اس کے لیڈرکرپٹ ہیں ،اس قوم نے ہرمشکل وقت میں ثابت کیاکہ یہ ایک عظیم قوم ہے ،زلزلہ ہویاسیلاب ہمیشہ پاکستان نے اپنے بھائیوں کی دل کھول کرمددکی ،شوکت خانم کیلئے ہمیشہ مددکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ملک چلانے کیلئے پیسہ نہیں ہے ،توقوم کانہیں ہے نوازشریف جیسے لیڈروں کاقصورہے جوٹیکس نہیں دیتے اورٹیکس چوری کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک سے ظلم کانظام ختم کرناہے اورملک میں کرپشن کرنے والے لیڈروں کااحتساب کرناہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم عظیم قوم ہیں اورقرضہ لیکرکیوں گزارہ کررہے ہیں اووسیزپاکستانی پیسہ ملک میں بھیج رہے ہیں مگرمچھ اندرسے پیسہ چوری کرکے ملک سے باہربھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اب جانا پڑے گا کیونکہ اب کسی سے ٹیکس نہیں مانگ سکتے کیونکہ خود ٹیکس چور ہیں منی لانڈرنگ کرتے لوگوں کو کیسے روکیں گے ۔ آپ خود منی لانڈرنگ کر رہے ہیں نواز شریف کے پاکستان وزیر اعظم پاکستان رہنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ۔ اب تو سنا ہے کہ میاں صاحب جلسہ کرنے لگے ہیں میرا نام آف شور کمپنی میں آتا تو میں چھپا ہوتا آپ تو عوام میں جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں کرپشن کے خلاف 26 اپریل سے تحریک شروع کررہے ہیں اگلے اتوار کو لاہور آ رہا ہوں اور پہلے مرحلے میں چیئرنگ کراس میں جلسہ کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپوزیشن کے ساتھ کی ٹی آر اوز نہ بنائے اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر کمیشن نہ بنایا تو تحریک انصاف سڑکوں پر آئے گی اور رائیونڈ جائے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
پیر 25 اپریل 2016 کی مزید خبریں
-
سردار سرن سنگھ کے قتل میں اہم پیش رفت ، پی ٹی آئی کے ضلعی کونسلر بلدیو کمار گرفتار
-
وزیراعظم محمد نواز شریف آج کوٹلی ستیاں کا دورہ کریں گے ، بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک ،نقصان کا جائزہ اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کریں گے
-
وفاقی محتسب اعلیٰ نے اپنی تین سالہ سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر پاکستان کو پیش کر دی، وفاقی محتسب نے ملک کے 36اضلاع میں عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لیے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا جہاں ... مزید
-
فرنس آئل سستا ہونے کے باوجود ملک میں مکمل صلاحیت کیمطابق بجلی پیدا نہ کرنے کا انکشاف،نیپرا حکام نے سی پی پی اے اور این ٹی ڈی سی سے جواب طلب کر لیا ،فرنس آئل سستا ہونے کے باعث فی یونٹ لاگت 8 روپے 9 پیسے ... مزید
-
شہبازشریف کا 4 گھنٹے طویل دورہ،نہ پروٹوکول ،نہ ٹریفک روکی گئی،ہماری عارضی تکلیف کوئی معنی نہیں رکھتی،مستقبل میں بے پناہ فائدہ پہنچے گا،شہریوں کی وزیراعلیٰ سے گفتگو،و زیراعلیٰ کی جانب سے لوگوں ... مزید
-
کراچی، رینجرز کے خصوصی اختیارات میں مزید نوے دن کی توسیع ،21 اپریل کو رینجرز اختیارات میں توسیع کے لیے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھا تھا
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ ، میٹرو ٹرین کا منصوبہ عام آدمی کو باکفایت اور عالمی معیار کی تیز رفتار سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔ وزیر اعلیٰ کی شہریوں سے ... مزید
-
میگا پروجیکٹس میں کوئی کرپشن ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دونگا،رانا ثناء اللہ
-
فوج نے آپریشن ضرب احتساب شروع کردیا،لوٹ مارکرنے والوں کیلئے سورج سوانیزے پرآئے گا،صاحبزادہ حامدرضا
-
یااللہ ،یارسول،عمران خان جلسہ کے بعدخاموش منتشرہوجائیں،وفاقی پولیس کی دعائیں
-
عمران خان نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں بولا
-
عمران خان کا کرپشن کیخلاف ملک گیر تحریک شروع کرنیکا اعلان، سندھ سے آغاز،اتوار کو لاہور میں جلسہ،حیران ہوں وزیراعظم نواز شریف جلسے شروع کر نے جا رہے ہیں وہ جلسے کرنے جائیں گے تو گو نواز گو کے نعرے ... مزید
-
جماعت اسلامی کا کرپشن کے خلاف یکم مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان،عوام مزید کرپشن برداشت کرنے کو تیار نہیں، حکمران پاکستان سے پیسے کما کر بیرون ملک لیجاتے ہیں، اپوزیشن کی بڑی شخصیات کینام بھی پاناما ... مزید
-
ہم ایسی جمہوریت کو نہیں مانتے ، جس میں مقامی حکومتوں کے پاس اختیارات نہ ہوں ، مصطفی کمال ، فوجی آپریشنز سے مسائل حل نہیں ہوتے ،مسائل حل کرنے کے لیے گڈ گورننس کا نظام بہتر بنانا ہو گا ،ملک میں احتساب ... مزید
-
نوازشریف احتساب کی چھاننی سے تین دفعہ گزر چکے ہیں،ہمیشہ سرخرو ہو کر نکلے ہیں،پرویز رشید ،پانامہ لیکس کے بعد وزیر اعظم نے اپنی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کمیشن بنانے کا اعلان کیا ، پاناما پیپرز ... مزید
-
179 بڑے مالیاتی سیکنڈلز،نیب کا نواز،شہباز شریف،تین سابق وزرائے اعظم کیخلاف تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ، اختیارات سے تجاوز ، مالیاتی خورد برد سمیت 49 انکوائریاں اور 46 کیسوں میں انوسٹی گیشن جاری، ... مزید
-
پاناما سکینڈل ، وزیر اعظم نے 1947 سے اب تک کے مالی معاملات کی درخواست کی ہے بلاول بھٹو زرداری ، جناح دور سے اب تک تحقیقات کروا کر پتہ نہیں وزیر اعظم کیا چھپانا چاہتے ہیں،پی پی پی چئیرمین کا ٹوئیٹ
-
اسحاق ڈار کی وزارت صنعت و پیداوار کو خصوصی رمضان پیکیج کی تیاری کی ہدایت،رمضان پیکیج کی سفارشات10روزمیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کوپیش کی جائیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
وزیراعظم نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا ہے‘خواجہ آصف ، ہارے ہوئے لوگ پاناما لیکس کو سیاسی ہتھیار بنا رہے ہیں، 2013ء کے بعد حکومت کا کوئی میگا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، 10 سال بعد ملک میں سی این جی اسٹیشن ... مزید
-
افغانستان سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر شیلنگ، میجرسمیت دو اہلکا ر زخمی، زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پشاور منتقل کر دیا گیا ،سیکورٹی فورسز کی بھر پور جوابی کاروائی سے حملہ پسپا، 5 حملہ آور ہلاک ،متعدد ... مزید
-
وفاقی و صوبائی حکومت کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے ہیں،ہم نے کبھی رینجرز آپریشن میں رکاوٹ نہیں ڈالی ،فاروق ستار ،ہم تو رینجرز کے حق میں ہیں،ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کریں،کسی کارکن کو3توکسی کو ... مزید
-
’حقانی نیٹ ورک‘:امریکا کا پاکستان پر کارروائی پر زور،کابل کار بم حملے میں ہلاکتوں کے بعد پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کے خلاف ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا گیا، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ،حملے کی ذمہ داری ... مزید
-
بھارتی میڈیا نوازشریف کی حمایت میں سامنے آگیا،آرمی چیف کیخلاف ہرزہ سرائی، مختلف بھارتی ٹی وی چینلز پر وزیراعظم نواز شریف کو مظلوم اور معصوم اور جنرل راحیل شریف کو خطرہ دکھانے کی کوشش
-
وزیراعظم رواں ہفتہ مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے، یہ جلسہ وزیراعظم نوازشریف کی عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کاآغاز ہو گا جو رواں ہفتے سے شروع ہورہی ہے
-
تحریک انصاف کا احتجاج، اہم اپوزیشن جماعتوں نے معذرت کرلی،ٹی او آرز کا معاملہ احتجاج کے بجائے حکومت کیساتھ مذاکرات کرکے حل کیا جاسکتا ہے، اپوزیشن جماعتوں کا موقف
-
شامی فضائیہ کی تازہ کارروائی میں 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
-
امریکہ جنوبی کوریا کیساتھ اپنی جنگی مشقیں بند کر دے گا تو جوہری تجربے معطل کردینگے،شمالی کوریا، شمالی کوریاکو جوہری ہتھیاروں کا مقابلہ کرنے کا حق حاصل ہے، امریکہ نے ہمیں اپنے دفاع پر مجبورکیا،وزیرخارجہ
-
ترکی اور یورپی یونین کے معاہدے سے نتائج مل رہے ہیں، یورپی یونین، ترکی”پناہ گزینوں سے برتاوٴ“کے حوالے سے دنیا کیلئے سب سے بہترین مثال ہے،ڈونلڈٹسک کی گفتگو
-
سعودی عرب، وزیر پانی و بجلی برطرف ،وزیرزراعت کو اضافی چارج مل گیا
-
عراق: شکست کا صدمہ، چینی داعشی جنگجو نے خود کشی کر لی
-
خبردار! وائی فائی آپ کے لیے جان لیوا بھی ہوسکتا ہے،ماہرین کا انٹرنیٹ غیرمحتاط استعمال سے گریز کا مشورہ، وائرلیس انٹرنیٹ کی مضر صحت شعاعیں استقاط حمل کا موجب بھی بن سکتی ہیں،کیمبرج یونیورسٹی کی تحقیق ... مزید
-
ماحولیاتی تبدیلی معاہدے پر175ممالک نے دستخط کر دئے ،نتائج کے بغیر استعمال کا دور ختم ہو چکا ہے، آج مستقبل کے ساتھ ایک نئے عہد پر دستخط کررہے ہیں، بانکی مون
-
بھارت ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں تصادم ، ایک طالبعلم ہلاک،واقعہ دو طلبہ گروپوں میں اختلافات کے بعد پیش آیا ، مشتعل طلبہ نے یونیورسٹی کے پراکٹر آفس سمیت تین گاڑیوں کو آگ لگا دی
-
مذہب کی آڑ میں غیر ملکی مداخلت روکی جائے گی‘چینی صدر
-
لیہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں ہونے والے افراد کی تعداد 23ہو گئی، ڈائریکٹرپنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کی لواحقین کو ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.